آندھراپردیش

5 سالہ لڑکے پر حملہ کرنے والے شیر کو دوبارہ جنگل میں چھوڑدیاگیا

شیر کو جس علاقہ میں پکڑاگیا تھا اس سے تقریبا 50کلومیٹر کی دوری پر واقع بکاراپیٹ جنگلاتی علاقہ میں اس شیر کو چھوڑاگیا۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے تروملا میں پانچ سالہ لڑکے پر حملہ کرنے والے شیر کو محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے سیشاچلم کے جنگلات میں چھوڑدیا۔اس شیر کو دو دن کے آپریشن کے بعد پکڑنے میں محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے کامیابی حاصل کی تھی۔

متعلقہ خبریں
انڈسٹری سے زہریلی گیس کا اخراج، 107ورکرس علیل
تروملا کی وینکٹیشورا مندر میں سی جے آئی کی پوجا
شرمیلا کی سیکوریٹی میں اضافہ کی درخواست
پارٹی کو جانشینوں کے حوالے کرنے کی ذمہ داری لیں۔ کیڈر کو چیف منسٹر نائیڈو کا مشورہ
وائی ایس آرسی پی کے سابق ایم پی کے مکان پر ای ڈی کا دھاوا

شیر کو جس علاقہ میں پکڑاگیا تھا اس سے تقریبا 50کلومیٹر کی دوری پر واقع بکاراپیٹ جنگلاتی علاقہ میں اس شیر کو چھوڑاگیا۔22جون کی شب اس شیر نے یہ حملہ کیاتھاجس میں زخمی کوشک نامی طالب علم کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیاگیا۔