سوشیل میڈیا
ٹماٹرفروش نے باؤنسرس کی خدمات حاصل کرلیں ، ویڈیو وائرل
ٹماٹرکافی مہنگا ہوگیا ہے اور بسا اوقات لوگ تشدد پر آمادہ ہورہے ہیں۔ وہ بحث کرنے لگتے ہیں اور گالی گلوج پر اترآتے ہیں۔ ہم اپنی دکان پر کوئی گڑبڑ نہیں چاہتے لہذا میں نے باؤنسرس کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔

وارانسی(یوپی): ٹماٹرکے بڑھتے دام نہ صرف صارفین کے جیب پر بھاری پڑرہے ہیں بلکہ باؤنسرس کو بھی کام ملنے لگا ہے۔ گاہکوں کی برہمی سے پریشان سبزی فروشوں نے باؤنسرس کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔
وارانسی کے ترکاری فروش اجئے فوجی نے اپنی سیکیوریٹی کیلئے باؤنسرس رکھ لئے ہیں کیونکہ اس کا دعویٰ ہے کہ ٹماٹرکی خریداری کے دوران بعض گاہک آپے سے باہرہورہے ہیں۔
ٹماٹرکافی مہنگا ہوگیا ہے اور بسا اوقات لوگ تشدد پر آمادہ ہورہے ہیں۔ وہ بحث کرنے لگتے ہیں اور گالی گلوج پر اترآتے ہیں۔ ہم اپنی دکان پر کوئی گڑبڑ نہیں چاہتے لہذا میں نے باؤنسرس کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔
اس نے کہا کہ ٹماٹر 160 تا180 روپئے فی کلوگرام فروخت ہورہے ہیں اورلوگ اپنے بجٹ میں فٹ بیٹھنے کیلئے 100گرام ٹماٹرخریدرہے ہیں۔