مہاراشٹرا

تھپڑ مارنے کے بعد پٹری پر گرنے والے نوجوان کی دردناک موت (ویڈیو)

ممبئی کے ریلوے اسٹیشن پر خاتون سے غلطی سے ٹکرانے والا شخص شوہر کا تھپڑ لگنے سے ٹریک پر گر کر ہلاک ہوگیا۔ جب اس نے واپس اوپر چڑھنے کی کوشش کی تو وہ آنے والی ٹرین کے نیچے کچلا گیا۔

ممبئی: ممبئی کے ریلوے اسٹیشن پر خاتون سے غلطی سے ٹکرانے والا شخص شوہر کا تھپڑ لگنے سے ٹریک پر گر کر ہلاک ہوگیا۔ جب اس نے واپس اوپر چڑھنے کی کوشش کی تو وہ آنے والی ٹرین کے نیچے کچلا گیا۔

متعلقہ خبریں
چلتی ٹرین میں لڑکی کے ساتھ دست درازی کے الزام میں ہوم گارڈ گرفتار
نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی کے ملزم کو10سال قید بامشقت کی سزا
ٹرین کی زد میں آکر جنگلی ہاتھی کی موت

سوشل میڈیا پر وائرل ممبئی کے سیون ریلوے اسٹیشن کی سی سی ٹی فوٹیج میں 26 سالہ دنیش دیگرلوگوں کے ساتھ پلیٹ فارم پردیکھا جا سکتا ہے۔

https://twitter.com/sirajnoorani/status/1692276128889860293?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1692276128889860293%7Ctwgr%5Ea56fc8e2374a354d50895372173c9ec9b5479ab6%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2525882%2F10

دنیش ایک شخص سے ٹکرانے کے بعد 30 سالہ خاتون شیتل مانے سے ٹکرا گیا۔ خاتون نے چھتری سے پٹائی کی، اس دوران خاتون کا شوہر موقع پر پہنچ گیا۔ تھپڑ مارنے کے بعد دنیش پٹری پر گر گیا۔

ویڈیو میں دکھائی دے رہا ہے کہ دنیش تھپڑ لگنے کے بعد توازن برقرار نہیں رکھ سکا اور ریل کی پٹری پر گرگیا اور ٹرین کے نیچے آ کر کچلا گیا۔

اسٹیشن پر موجود لوگوں اور خاتون نے چھتری لہرا کر ٹرین کو روکنے کی کوشش کی تاہم ناکام رہے اور دنیش ٹرین کے نیچے آگیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے دنیش پرتشدد کرنے والے جوڑے کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔