جرائم و حادثات

کینیا میں بھیانک سڑک حادثہ، 48 افراد ہلاک

علاقائی پولیس کمانڈر ٹام اوڈیرا کے حوالے سے بتایا کہ حادثے کے بعد مجموعی طور پر 48 لاشیں نکالی گئی ہیں۔ اخبار کے مطابق حادثہ ایک مصروف سڑک پر پیش آیا۔

نیروبی: کینیا کے کیریچو کاؤنٹی کے لوندیانی شہر میں ایک سڑک حادثہ میں کم از کم 48 لوگوں کی موت ہو گئی۔ یہ اطلاع مقامی میڈیا کی رپورٹ میں دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
پانی کے گڑھے میں گرکر 6 سالہ لڑکا ہلاک
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
ملگ میں پرچم کا پول برقی تاروں سے ٹکراگیا، 2ہلاک
جنتادل (یو) رکن اسمبلی نے ایک شخص کو تھپڑ مارا (ویڈیو)
ماہنامہ آجکل کے سابق مدیر شہباز حسین کا مختصر علالت کے بعد انتقال

جمعہ کو دی اسٹار اخبار نے علاقائی پولیس کمانڈر ٹام اوڈیرا کے حوالے سے بتایا کہ حادثے کے بعد مجموعی طور پر 48 لاشیں نکالی گئی ہیں۔ اخبار کے مطابق حادثہ ایک مصروف سڑک پر پیش آیا، جب ایک ٹرک بے قابو ہو کر کئی گاڑیوں اور راہگیروں سے ٹکرا گیا۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں 12 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اوڈیرا نے کہا کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں اورمہلوکین کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔