مشرق وسطیٰ

غزّہ میں غربت و کسمپرسی کا گرداب انسانوں کو نگلتا چلا جا رہا ہے:اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ غزّہ میں صرف انسانی بحران ہی نہیں غربت و کسمپرسی کا ایک گرداب بھی ہے جس میں انسان دھنستے چلے جا رہے ہیں۔

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ غزّہ میں صرف انسانی بحران ہی نہیں غربت و کسمپرسی کا ایک گرداب بھی ہے جس میں انسان دھنستے چلے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں میں مزید 27 فلسطینی شہید
غزہ میں پہلا روزہ، اسرائیل نے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا
اقوام متحدہ کی ایجنسی کا ریلیف سرگرمیاں روک دینے کا انتباہ
اسرائیلی حملوں سے تباہ غزہ کی بحالی کیلئے 40 ارب ڈالر درکار ہوں گے: اقوام متحدہ
فلسطینی فوٹو جرنلسٹ نے فرانس کا بڑا انعام ’فریڈم پرائز‘ جیت لیا

اقوام متحدہ کے منتظم برائے انسانی امداد و تعمیرِنو ‘ سگرِڈ کاگ’ نے غزّہ میں سلامتی کونسل اراکین کے انسانی امدادی آپریشنوں کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں۔

کاگ نے کہا ہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملے غزّہ کے شہریوں کو دھکیلتے دھکیلتے موت کے دہانے تک لے آئے ہیں۔ غزّہ کے حالات کو انسانی بحران ہی کہنا کافی نہیں ہے یہ حالات ایک گرداب ہیں۔ ایسا گرداب جو انسانوں کو نگل رہا ہے”۔

انہوں نے کہا ہے کہ علاقے کا نظامِ صحت اور نظام ِتعلیم مکمل تباہ کر دیا گیا ہے۔ شدید گرمی کی وجہ سے متعدی بیماریوں کے پھیلاو میں بھی تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔6 مئی کو رفح پر اسرائیلی حملوں کے بعد سے ایک لاکھ سے زائد اور پہلے سے ہی بے گھر شہریوں ایک بار پھر اپنے جگہ چھوڑنے پر مجبور کر دیا گیا ہے۔ پورے غزّہ میں بے گھر شہریوں کی تعداد ایک لاکھ 90 ہزارہے۔

کاگ نے کہا ہے کہ غزّہ میں کوئی بھی جگہ ایسی نہیں رہی جسے محفوظ کہا جا سکے اور اب اسرائیل نے دوبارہ سے خان یونس کو خالی کرنے کا حکم دے دیا ہے جس پر ہمیں شدید اندیشوں کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ رفح پر اسرائیلی حملے شروع ہونے اور رفح سرحدی چوکی بند ہونے کے بعد سے علاقے میں امدادی سامان کے داخلے میں شدید کمی ہو گئی ہے ۔ اقوام متحدہ نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ محفوظ شکل میں انسانی امداد کی تقسیم کا کوئی حل تلاش کیا جائے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے بھی اسرائیل کے، خان یونس کو خالی کرنے کے، حکم کو تشویشناک قرار دیا ہے۔

دوجارک نے کہا ہے کہ خان یونس غزّہ کی پٹّی کا ایک تہائی ہے ۔ اس قدر بڑے پیمانے کا انخلاء شہریوں کی آلام و مصائب میں اضافہ کرے گا اور علاقے میں انسانی امداد کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہو جائے گی۔

a3w
a3w