شمالی بھارت

وقف بورڈ برخاست کردیا جائے، ہندو تنظیموں کی ریالی

ہماچل پردیش کے ہمیر پور میں سینکڑوں لوگوں نے ہفتہ کے دن دیوبھومی سنگھرش سمیتی کے بیانرتلے ریالی نکالی۔

ہمیر پور (ہماچل پردیش): ہماچل پردیش کے ہمیر پور میں سینکڑوں لوگوں نے ہفتہ کے دن دیوبھومی سنگھرش سمیتی کے بیانرتلے ریالی نکالی۔

متعلقہ خبریں
ملک ایک مضبوط حکومت کا انتخاب کرے گا، داغدار کا نہیں: کنگنا
لندن اور انڈونیشیا میں ہزاروں افراد کا جنگ روکنے کیلئے مارچ
بی جے پی کے خلاف دہلی کانگریس کی ریالی
عرشیہ انجم کی مشتبہ موت : ہماچل پردیش پولیس افسر کی اقلیتی کمیشن پر حاضری
نواز شریف لاہور میں ریالی سے خطاب کریں گے

انہوں نے وقف بورڈ برخاست کردینے اور ریاست میں مائیگرنٹس کے شناختی کاغذات کی جانچ کا مطالبہ کیا۔ تنظیم نے ریاست گیر بند منانے کی اپیل کی تھی۔

دیوبھومی سنگھرش سمیتی کے ضلع صدر سرجیت سنگھ اور بجرنگ دل کے ضلع صدر آشیش شرما کی قیادت میں نکالے گئے جلوس میں بھگوا جھنڈے لہرانے والوں نے شرکت کی۔ نظم وضبط کی برقراری کے لئے بھاری پولیس فورس تعینات کی گئی تھی جبکہ اقلیتی فرقہ کے لوگوں کی دکانیں بند تھیں۔

دیوبھومی سنگھرش سمیتی کے قائدین نے مقامی انتظامیہ کو پیش یادداشت میں وقف بورڈ کی برخاستگی اور مائیگرنٹس کے کاغذات کی جانچ کا مطالبہ کیا۔

ریالی سے خطاب میں تنظیم کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ مائیگرنٹس کے کاغذات کی جانچ کی تجویز 2 اکتوبر کو گرام سبھا کی میٹنگس میں منظور کی جائے۔

a3w
a3w