تلنگانہ

خاتون کا گلا کاٹ کر اسے بے رحمی سے قتل کر دیاگیا

پولیس اور مقامی افرادکے مطابق، مقتولہ 50 سالہ بالا لکشمی گاؤں میں کرانہ کی دکان چلاتی تھیں، جبکہ اُن کے شوہر سُدھاکر آٹو چلا کر گزر بسر کرتے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے سرسلہ ضلع کے کمرل پلی گاؤں میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم حملہ آوروں نے ایک خاتون کا گلا کاٹ کر اسے بے رحمی سے قتل کر دیا۔

متعلقہ خبریں
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
گورنمنٹ ہائی اسکول غوث نگر میں ’’نومبر کی عظیم شخصیات‘‘ کے پانچ روزہ جشن کا شاندار اختتام، انعامی تقریب کا انعقاد
لوکل باڈیز انتخابات کے سلسلے میں کانگریس قائد عثمان بن محمد الہاجری کا اہم دورہ

پولیس اور مقامی افرادکے مطابق، مقتولہ 50 سالہ بالا لکشمی گاؤں میں کرانہ کی دکان چلاتی تھیں، جبکہ اُن کے شوہر سُدھاکر آٹو چلا کر گزر بسر کرتے ہیں۔

واقعہ کے وقت وہ گھر میں اکیلی تھیں۔ رورل سی آئی سرینو نے بتایا کہ حملہ آوروں نے موقع پا کر خاتون پر حملہ کیا اور گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔ حملہ آور، خاتون کی گردن سے دو سونے کی زنجیر تقریباً 5 تولہ سونا لے کر فرار ہو گئے۔

ابتدائی جانچ کے مطابق، پولیس کو شبہ ہے کہ یہ قتل صرف زیورات کے لالچ میں کیا گیا ہے۔ واقعہ کی جگہ پر کلوز ٹیم کو لے جا کر شواہد اکٹھے کئے گئے۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے جانچ شروع کر دی ہے۔مقتول بالا لکشمی کے ایک بیٹا وینکٹیش اور ایک بیٹی سواتی ہیں۔