کھیل

ورلڈ کپ فائنل کا آغاز ”سوریہ کرن“کی سلامی سے ہوگا

آئی سی سی مینس کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے فائنل میچ سے قبل ہندوستانی فضائیہ کا ایر شو شائقین کی توجہ کا مرکز بنے گا۔

احمد آباد: آئی سی سی مینس کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے فائنل میچ سے قبل ہندوستانی فضائیہ کا ایر شو شائقین کی توجہ کا مرکز بنے گا۔

متعلقہ خبریں
رضامندی کے بغیر خاتون کھلاڑی کا بوسہ: اسپین فٹبال فیڈریشن کے سابق سربراہ کی اپیل مسترد، پابندی برقرار
ایر فورس کے سابق سربراہ اور سابق ایم پی تروپتی بی جے پی میں شامل
سوڈان سے 121 ہندوستانیوں کو نکالنے فضائیہ کا جرأتمندانہ آپریشن

دنیا کے سب سے بڑے نریندر مودی اسٹیڈیم میں فائنل میچ دوپہر 2 بجے کھیلا جائے گا، لیکن اس سے پہلے 12.30 بجے فلائٹ کمانڈر اور ڈپٹی ٹیم لیڈر ونگ کمانڈر سدھیش کارتک کی قیادت میں سوریہ کرن طیارہ دس منٹ تک فضائی کرتب دکھائے گا۔

پہلی بار، موسیقی کے ساتھ نریندر مودی اسٹیڈیم میں ایک دلکش نائن ہاک قلابازی کا مظاہرہ کرکے نئے ہندوستان کو سلامی دے گا۔ یہ پروازیں احمد آباد ہوائی اڈے سے اڑان بھریں گی اور نریندر مودی اسٹیڈیم کے اوپر ورٹیکل ایئر شو کریں گی۔

میچ کے دوران شام 5:30 بجے سے 15 منٹ کا وقفہ ہوگا جس میں پہلی بار، ورلڈ کپ جیتنے والے کپتانوں کو بی سی سی آئی اعزاز سے نوازے گا۔ اس کے ساتھ، آئی سی سی مینز سی ڈبلیو سی ٹرافی کے ساتھ ان کی جیت کے لمحے کی 20 سیکنڈ کی ریل ہائی لائٹس بڑے اسکرین پر دکھائی جائیں گی۔

اس کے بعد کپتان بی سی سی آئی کے اسٹار اینکر کے ساتھ بات چیت میں اپنی ورلڈ کپ جیت کا ذکر کریں گے۔تیسری تقریب میں ملک کے نمبر ون میوزک ڈائریکٹر پریتم اسٹیڈیم میں 500 سے زائد رقاصوں کی ٹیم کے ساتھ پرفارم کریں گے۔

دوسرے ڈرنکس بریک میں 90 سیکنڈ کا ایک لیزر شو رات 8.30 بجے شروع ہوگا۔ اس کے علاوہ، پہلی بار کھیلوں کے کسی ٹورنمنٹ میں چیمپئنس کی تاچپوشی آسمان سے کی جائے گی جس میں 1200 ڈرونس رات میں جادو بکھیریں گے۔ اس کے بعد آتشبازی کا خوبصورت مظاہرہ کیا جائے گا۔

a3w
a3w