مشرق وسطیٰ

یمن کی حکومت نے مال بردار جہاز پر حوثیوں کے حملے کی مذمت کی

یمن کی عالمی تسلیم شدہ حکومت نےیمن کے لیے 40,000 ٹن اناج لے جانے والے تجارتی جہاز پر حوثیوں کے حملہ کی سخت مذمت کی ہے۔

عدن: یمن کی عالمی تسلیم شدہ حکومت نےیمن کے لیے 40,000 ٹن اناج لے جانے والے تجارتی جہاز پر حوثیوں کے حملہ کی سخت مذمت کی ہے۔

متعلقہ خبریں
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں فلسطین پر اسرائیلی قبضہ کے خلاف قرارداد منظور
یمن میں تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ، 45 افراد ڈوب گئے
بے لگام اسرائیل دنیا کو اپنی جاگیر سمجھتا ہے:شاہ اُردن
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ

سرکاری خبر رساں ایجنسی صبا کے مطابق، بدھ کے روز حکومت نے کہا کہ ارجنٹائن سے جنوبی یمن میں عدن کی بندرگاہ پہنچنے والے سی چیمپیئن نامی بحری جہاز پر پیر کے روز حوثی فورسز نے میزائل حملے کیے حوثیوں کے مطابق حملہ دو بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا گیا تھا۔

حکومت نے کہا کہ یہ جہاز 40,000 ٹن اناج لے کر یمن آ رہا تھا، جس میں سے 9,229 ٹن مکئی عدن کے لیے تھا، باقی اناج کو حوثیوں کے زیر کنٹرول بندرگاہ حدیدہ میں اتارا جانا تھا۔

حکومت کے مطابق، ملک میں خانہ جنگی شروع ہونے کے بعد سے سی چیمپیئن کے ذریعہ گزشتہ پانچ سالوں میں 11 مرتبہ یمن کو اہم غذائی امداد پہنچائی گئی ہے۔

یمن کے وزیر اطلاعات معمر العریانی نے اس حملے کو تجارتی جہازوں پر حوثیوں کے حملوں میں خطرناک اشتعال قرار دیا۔ انہوں نے حوثیوں پر الزام لگایا کہ وہ یمن کے انسانی بحران کو سنگین بنا رہے ہیں اور بے گناہ شہریوں کو قیمت ادا کرنے پر مجبور کر رہے ہیں۔