ریاست میں گھریلو یا آٹو ایل پی جی کی کوئی کمی نہیں ہے:کے ایچ منیاپا
انہوں نے کہا کہ ریاست میں ایل پی جی کی سپلائی چین مستحکم ہے اور حکومت اس کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔ وزیر کے مطابق، کمرشل ایل پی جی کی فراہمی میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے اور یومیہ سپلائی بڑھا کر 29,463 سلنڈر کر دی گئی ہے، جبکہ الاٹمنٹ کی حد کو 68 فیصد تک بڑھا دیا گیا ہے۔
بنگلور: کرناٹک کے وزیر برائے خوراک و شہری رسد کے ایچ منیاپا نے کہا ہے کہ ایل پی جی کی دستیابی اور قیمتوں سے متعلق خدشات کے درمیان واضح کیا ہے کہ ریاست میں گھریلو یا آٹو ایل پی جی کی کوئی کمی نہیں ہے۔
ساتھ ہی انہوں نے نجی ڈسٹری بیوٹرز کو صارفین سے زیادہ قیمت وصول کرنے پر سخت وارننگ بھی دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست میں ایل پی جی کی سپلائی چین مستحکم ہے اور حکومت اس کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔ وزیر کے مطابق، کمرشل ایل پی جی کی فراہمی میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے اور یومیہ سپلائی بڑھا کر 29,463 سلنڈر کر دی گئی ہے، جبکہ الاٹمنٹ کی حد کو 68 فیصد تک بڑھا دیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مشرقِ وسطیٰ کے بحران کے آغاز میں سپلائی صرف 20 فیصد تھی، جو بتدریج بڑھ کر پہلے 40 فیصد اور اب 68 فیصد تک پہنچ گئی ہے، جس سے کمرشل مانگ کو مرحلہ وار اور ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جا رہا ہے۔
اس منصوبہ بندی کے تحت روزانہ 17,500 سلنڈر ہوٹلوں کو فراہم کیے جا رہے ہیں، جبکہ دیگر شعبے، بشمول آٹو ایل پی جی، کو بھی موجودہ احکامات کے مطابق سپلائی جاری ہے۔
وزیر نے مزید کہا کہ ترجیحی بنیادوں پر تقسیم کا یہ نظام اس طرح ترتیب دیا گیا ہے کہ ضروری خدمات متاثر ہوئے بغیر مختلف شعبوں کی طلب میں توازن برقرار رکھا جا سکے۔