اے پی کے گنٹور میں تیسری عالمی تلگو کانفرنس کا شاندار آغاز
اے پی کے گنٹور میں تیسری عالمی تلگو کانفرنس کا آغازہوا۔ آندھرا سارسوتھا پریشد کے زیراہتمام یہ کانفرنس گنٹور کے مضافات میں واقع سری ستیہ سائی روحانی مرکز میں 3 جنوری سے 5 جنوری تک جاری رہے گی جہاں پانچ مختلف وسیع اسٹیجس پر پروگرام پیش کئے جائیں گے۔
حیدرآباد: اے پی کے گنٹور میں تیسری عالمی تلگو کانفرنس کا آغازہوا۔ آندھرا سارسوتھا پریشد کے زیراہتمام یہ کانفرنس گنٹور کے مضافات میں واقع سری ستیہ سائی روحانی مرکز میں 3 جنوری سے 5 جنوری تک جاری رہے گی جہاں پانچ مختلف وسیع اسٹیجس پر پروگرام پیش کئے جائیں گے۔
اس کانفرنس کی خاص بات بین الاقوامی اور قومی سطح کی سرکردہ شخصیات کی شرکت ہے۔ اتوار کو ماریشس کے صدر دھرم گوکل اس تقریب میں شرکت کریں گے۔
یہ عالمی تلگو کانفرنس کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ کسی دوسرے ملک کے صدر اس تقریب کا حصہ بن رہے ہیں۔
کانفرنس کے آخری دن یعنی پیر کو وزیراعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو اور سابق نائب صدرِ ہند ایم وینکیا نائیڈو شرکت کریں گے۔ اس کانفرنس کے دوران تلگو زبان، ادب اور ثقافت کے فروغ کے لئے گراں قدر خدمات انجام دینے والی نامور شخصیات کو خصوصی اعزازات اور انعامات سے بھی نوازا جائے گا۔