حیدرآبادسوشیل میڈیا

بھائی چارے کی شاندار مثال، مولوی نے پنڈت کی مدد کی (ویڈیو)

شہر کے ڈاکٹر منموہن سنگھ فلائی اوور کے نیچے، آرام گھر جانے والی سڑک پر ایک منفرد اور خوشگوار منظر دیکھنے کو ملا۔ اطلاع کے مطابق، ایک ہندو پنڈت اپنی موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ اچانک ان کی بائیک کا پٹرول ختم ہوگیا اور وہ سڑک کے کنارے پریشانی میں کھڑے رہ گئے۔

حیدرآباد: شہر کے ڈاکٹر منموہن سنگھ فلائی اوور کے نیچے، آرام گھر جانے والی سڑک پر ایک منفرد اور خوشگوار منظر دیکھنے کو ملا۔ اطلاع کے مطابق، ایک ہندو پنڈت اپنی موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ اچانک ان کی بائیک کا پٹرول ختم ہوگیا اور وہ سڑک کے کنارے پریشانی میں کھڑے رہ گئے۔

اسی دوران ایک مسلمان مولوی اپنی موٹر سائیکل پر وہاں سے گزر رہے تھے۔ صورتِ حال دیکھتے ہی انہوں نے فوراً رک کر مدد کی پیشکش کی۔ مولوی صاحب نے پنڈت کی موٹر سائیکل کو کھینچتے ہوئے قریبی پٹرول پمپ تک پہنچایا۔ یہ منظر وہاں سے گزرنے والے لوگوں نے بھی دیکھا اور کئی افراد نے اس واقعہ کی تصاویر اور ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جو تیزی سے وائرل ہوگئیں۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ حیدرآباد کی اس خاص شناخت کو ظاہر کرتا ہے جسے گنگا جمنی تہذیب کہا جاتا ہے۔جہاں مذہبی فرق سے بالاتر ہوکر انسانیت کی خدمت کو ترجیح دی جاتی ہے۔ اس واقعہ نے یہ پیغام دیا کہ شہر میں نفرت کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں، بلکہ بھائی چارہ، محبت اور انسانیت ہی حیدرآباد کی اصل پہچان ہے۔