دہلی

نائٹ کلب کے باہر تین مسلح افراد کی فائرنگ، باؤنسروں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا، ویڈیو وائرل

جمعرات کی رات دہلی کے شمال مشرقی علاقہ سیما پوری میں واقع "کانچ کلب" کے باہر تین مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔

دہلی: جمعرات کی رات دہلی کے شمال مشرقی علاقہ سیما پوری میں واقع "کانچ کلب” کے باہر تین مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔

متعلقہ خبریں
پولیس کی موجودگی میں وکیل کو دفتر میں گھس کر گولی مار دی گئی

سی سی ٹی وی کیمرے کی ریکارڈنگ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ افراد کلب کے باہر آئے، جہاں انہوں نے دو باؤنسروں کو بندوق بتاکر گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا۔

ویڈیو میں ملزم، باؤنسروں کو دھمکی دیتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ حملہ آوروں نے کلب کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی لیکن کلپ مالک کو نہ پانے کے بعد باہر آ گئے اور کلب کی طرف فائرنگ کر دی۔

اطلاعات کے مطابق پولیس نے ملزم شاہ رخ کو گرفتار کر لیا ہے، جو قریبی غازی آباد کا رہائشی ہے، جبکہ دیگر ملزمین کی تلاش جاری ہے۔

پولیس نے ملزمین کی شناخت کر لی ہے اور انہیں پکڑنے کے لیے کارروائی تیز کر دی ہیں۔