شمالی بھارت

حادثہ کا شکار ہونے والی فیکٹری سے مزید تین لاشیں برآمد

اس طرح اب تک اس حادثے میں چار لوگوں کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے۔

منگیلی: چھتیس گڑھ کے منگیلی ضلع کے سرگاؤں میں گرام پنچایت رامبوڈ میں کسم آئرن فیکٹری میں سائلو گرنے سے ملبے میں دبے ایک انجینئر کی لاش ملی ہے اس کے علاوہ دومزدوروں کی لاشوں کو صبح تک تلاش کے بعد نکالا گیا۔

متعلقہ خبریں
ڈی جے پر رقص کے دوران جھگڑا، تین نوجوانوں کی موت، 6 زخمی
4 ریاستوں کے اسمبلی الیکشن نتائج کا کل اعلان، صبح 8 بجے سے ووٹوں کی گنتی
6ریاستوں میں 10حساس تنصیبات عوام کی پہنچ سے باہر

مسلسل 40 گھنٹے چلنے والے اس ریسکیو آپریشن کواین ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف اور مقامی انتظامیہ کی ٹیموں نے انجام دیا۔

اس طرح اب تک اس حادثے میں چار لوگوں کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے۔

سائلو کے نیچے دبی ہوئی لاشوں کی شناخت بلاس پور کے سرکنڈہ کے رہنے والے انجینئر جینت ساہو کے علاوہ دو مزدور اودھیش کشیپ اور پرکاش یادو کے طور پرہوئی ہے۔

تینوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سمس، بلاسپور بھیج دیا گیا ہے۔

اس سے پہلے ایک مزدور منوج دھرتلہارے کو زخمی حالت میں موقع سے نکالا گیا تھا، جس کی اسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی تھی۔