جرائم و حادثات

کار الٹنے سے جوڑے سمیت تین افراد زخمی

پولیس کے مطابق گجرات کا ایک کنبہ جمعہ کی رات کار میں رام دیورا کے درشن کرنے کے بعد گجرات واپس آ رہا تھا۔

جے پور: راجستھان کے بارمیر ضلع کے دیہی تھانہ علاقے میں ایک کار بے قابو ہو کر الٹنے سے تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
خوفناک سڑک حادثہ، تیز رفتار گاڑی نے دو پولیس اہلکاروں سمیت تین کو کچل دیا
خواجہ معین الدین چشتی کی ماہانہ چھٹھی روایتی انداز میں منائی گئی
زندہ جلائی گئی معذور کمسن لڑکی فوت تحقیقات کیلئے چیف منسٹر کا حکم
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب
پنتھ، کار حادثہ کے ایک سال بعد واپسی کیلئے تیار (ویڈیوز)

پولیس کے مطابق گجرات کا ایک کنبہ جمعہ کی رات کار میں رام دیورا کے درشن کرنے کے بعد گجرات واپس آ رہا تھا۔

اس دوران قومی شاہراہ 68 پر بارمیر میڈیکل کالج کے قریب ان کی کار الٹ گئی جس سے دلیپ کمار اور ان کی اہلیہ پنکی سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے زخمیوں کو 108 ایمبولینس کے ذریعے باڑمیر کے ضلع اسپتال میں داخل کرایا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔