تلنگانہ

تلنگانہ آرٹی سی میں تین ہزار ملازمتوں کو پُر کیا جائیگا: وزیر ٹرانسپورٹ

کریم نگر میں وزراء پونم پربھاکر، سریدھر بابو اورتلنگانہ آرٹی سی کے منیجنگ ڈائرکٹر وی سی سجنار نے 35 الیکٹرک بسوں کا آغازکیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں پہلی بار آلودگی سے پاک آرٹی سی کی الکٹرک سوپر لگژری بسیں دستیاب کروائی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں
جنت البقیع کی تعمیر نو کیلئے عالمی سطح پر احتجاج، حیدرآباد کے اندرا پارک پر دھرنا کا اعلان
ڈبل بیڈروم امکنہ، 10 لاکھ درخواستیں وصول: پونم پربھاکر
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ
حیدرآباد: جامعۃ المؤمنات میں شب قدر کی محفل، مولانا صابر پاشاہ قادری کے خطاب نے دل جیت لیے
جمعتہ الوداع: احساس اور عبادت کا دن – مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری

کریم نگر میں وزراء پونم پربھاکر، سریدھر بابو اورتلنگانہ آرٹی سی کے منیجنگ ڈائرکٹر وی سی سجنار نے 35 الیکٹرک بسوں کا آغازکیا۔

اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے کہا کہ ٹی جی ایس آر ٹی سی میں جلد ہی 3 ہزار ملازمتوں کو پُرکیاجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں 500 نئی بسیں شروع کی جائیں گی۔ کریم نگر میں سب سے پہلے 33 بسیں شروع کی گئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ آرٹی سی بسوں میں 3 ہزار 200 کروڑ خواتین نے مفت سفر کیا ہے۔

اس کا سہرا کانگریس کے سرجاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلی نے مشورہ دیا ہے کہ آلودگی کو روکنے کے لیے حیدرآباد کے بیرونی حلقے میں ڈیزل بسوں کو مکمل طور پر کم کیا جانا چاہیے، انہوں نے کہا کہ ٹی جی ایس آر ٹی سی نے اس کے مطابق اقدامات کیے ہیں۔

آرٹی سی کی یہ 35 بسیں، جدید خصوصیات کے ساتھ لیس ہیں، یہ بسیں مسافروں کو آرام دہ سفر کا تجربہ فراہم کریں گی۔

41 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش والی یہ الکٹرک بسیں ایک بار چارج ہونے پر 325 کلومیٹر کا سفر طے کر سکتی ہیں۔

2۔3 گھنٹے میں 100% چارج کرنے کے علاوہ، کیبن میں سیکورٹی کیمرے لگائے گئے ہیں۔