آندھراپردیش

اے پی کے گنٹور میں ریلائنس اسمارٹ اسٹور میں ساڑیوں میں چھپا کر 11 کلو کاجو کی چوری کرنے والی تین خواتین رنگے ہاتھوں گرفتار

بڑے شاپنگ مالس اور سونے کی دکانوں میں انتظامیہ کی آنکھوں میں دھول جھونک کر چوری کرنے والی خواتین کے قصے تو عام ہیں بالخصوص قیمتی ریشمی ساڑیوں کی صفائی سے چوری کرنے میں بعض خواتین کو مہارت حاصل ہوتی ہے۔

حیدرآباد: بڑے شاپنگ مالس اور سونے کی دکانوں میں انتظامیہ کی آنکھوں میں دھول جھونک کر چوری کرنے والی خواتین کے قصے تو عام ہیں بالخصوص قیمتی ریشمی ساڑیوں کی صفائی سے چوری کرنے میں بعض خواتین کو مہارت حاصل ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں
دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج کامیاب زندگی کی ضمانت ہے، وزیرِ اقلیتی بہبود و قانون کا جامعۃ المؤمنات میں خطاب
گنٹور بھگدڑ کیلئے جگن کی حکومت ذمہ دار : ٹی ڈی پی قائد
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی

اگرچہ سی سی ٹی وی کیمروں کی وجہ سے اب ایسی وارداتوں کے بعد ملزمین کی شناخت اور گرفتاری آسان ہو گئی ہے لیکن اے پی کے گنٹور کے ایک اسٹور میں چوری کا ایک ایسا ہی انوکھا معاملہ سامنے آیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق گنٹور کے لکشمی پورم علاقہ میں واقع ریلائنس اسمارٹ اسٹور میں تین خواتین نے بڑی ہوشیاری سے 11 کلو گرام کاجو چوری کرنے کی کوشش کی۔ یہ واقعہ رواں ماہ کی 24تاریخ کو دوپہر کے وقت پیش آیا، جب تینوں خواتین گاہک بن کر اسٹور میں داخل ہوئیں۔


اسٹور کے اسپائسز زون (مصالحہ جات کے حصہ) میں پہنچ کر ان خواتین نے کافی وقت گزارا اور ایسا تاثر دیا جیسے وہ گھریلو ضرورت کا سامان منتخب کر رہی ہوں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج اور عینی شاہدین کے مطابق خواتین کاجو کے پیکٹ اٹھا کر اپنی ٹوکری میں رکھتی تھیں۔

پھر ایک طرف جا کر ان پیکٹوں کو ساڑی کے نیچے خاص طور پر تیار کردہ خفیہ کپڑے کے تھیلوں میں چھپا لیتی تھیں۔ یہ عمل انہوں نے آدھے گھنٹے تک بار بار دہرایا اور کئی پیکٹ غائب کر دیئے۔


تقریباً 30 منٹ تک ایک ہی جگہ پر ان کی مشکوک حرکات دیکھ کر اسٹور کے منتظمین کو شک ہوا۔ جب یہ خواتین خریداری کا معمولی بل ادا کر کے باہر نکلنے لگیں تو الرٹ عملہ نے انہیں روک لیا۔

تلاشی لینے پر ان کے لباس کے نیچے چھپائے گئے 11کلو کاجو برآمد ہوئے جس کے بعد فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی گئی اور انہیں حکام کے حوالے کر دیا گیا۔


پولیس نے مقدمہ درج کر کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی۔ مقامی دکانداروں کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کی موجودگی کے باوجود اس طرح کی جسارت حیران کن ہے۔