حیدرآباد کے ڈنڈیگل میں شیر کی موجودگی کی اطلاعات سے مقامی افراد میں سنسنی
حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے نواحی علاقہ ڈنڈیگل میں شیر کی موجودگی کی اطلاعات کے ساتھ ہی مقامی افراد میں سنسنی پھیل گئی۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے نواحی علاقہ ڈنڈیگل میں شیر کی موجودگی کی اطلاعات کے ساتھ ہی مقامی افراد میں سنسنی پھیل گئی۔
اس سلسلہ میں سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ویڈیو میں دکھایاگیا ہے کہ ڈنڈیگل کی بورام پیٹ آوٹررنگ روڈ کے قریب ایک سنسنا ن مقام پر ایک شیر نظرآرہا ہے۔
اس دومنٹ تین سکنڈ کی ویڈیوجس میں بڑے پیمانہ پر کتے نظرآرہے ہیں، ساتھ ہی ایک جانور کی دھندلی سے ویڈیو بھی نظرآرہی ہے جو اس علاقہ میں چہل قدمی کررہا ہے۔
اس ویڈیو کے ساتھ ہی محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے اس علاقہ میں پہنچ کر جانچ شروع کردی۔
عہدیدار، اس جانور کے پنجوں کے نشانات کی شناخت کا کام کررہے ہیں اور یہ پتہ چلانے کی کوشش کررہے ہیں کہ آیا یہ جانور شیر ہے یا پھر کوئی بڑا کتا۔
ا س ویڈیو کے وائرل ہونے کے ساتھ ہی اس علاقہ میں رہنے والوں نے تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی سلامتی سے متعلق خوفزدہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس جانور کی نقل وحرکت پر ان میں فکر مندی پائی جاتی ہے۔