تلنگانہ

تلنگانہ کے کریم نگر ضلع میں ریچھ کی موجودگی سے سنسنی

تلنگانہ کے کریم نگر ضلع کے گنے روورم منڈل مستقر میں ریچھ کی موجودگی سے مقامی عوام میں سنسنی پھیل گئی۔ یہ ریچھ کل شب دیکھاگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے کریم نگر ضلع کے گنے روورم منڈل مستقر میں ریچھ کی موجودگی سے مقامی عوام میں سنسنی پھیل گئی۔ یہ ریچھ کل شب دیکھاگیا۔

متعلقہ خبریں
سنگ دل اولاد نے ضعیف ماں کو گھر سے باہر نکال دیا
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری
کانگریس ورکرس، کاسٹ سروے کے خلاف سازشوں کو ناکام بنائیں: صدر ٹی پی سی سی
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
جامع سروے، غلط معلومات پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ پچھلی دو راتوں سے یہ ریچھ علاقہ میں رات کے اوقات میں نظرآرہا ہے۔

مقامی افراد نے بتایا کہ تحصیلدار کے دفتر کے قریب یہ ریچھ کل شب نظرآیا۔اس جنگلی جانور کو دیکھنے والے مقامی افراد میں سنسنی دوڑگئی۔

بعض افراد نے اس کی ویڈیوزاورتصاویر کو اپنے کیمرہ میں قید کرلیااور دیکھتے ہی دیکھتے یہ ویڈیوز اور تصاویر سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

حکام نے گاؤں میں رہنے والوں کو چوکس رہنے کا مشورہ دیا۔ مقامی افراد نے محکمہ جنگلات کے حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ خصوصی پہل کرتے ہوئے ریچھ کو پکڑیں۔