آندھراپردیش

آندھراپردیش کے ضلع پرکاشم میں شیر کی موجودگی سے سنسنی

آندھراپردیش کے ضلع پرکاشم کے مختلف علاقوں میں شیر کی موجودگی سے سنسنی پھیل گئی۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع پرکاشم کے مختلف علاقوں میں شیر کی موجودگی سے سنسنی پھیل گئی۔

متعلقہ خبریں
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید
خود ساختہ پولیس گرفتار، جونیر آرٹسٹوں نے ایک شخص کو بلیک میل کیا
انڈسٹری سے زہریلی گیس کا اخراج، 107ورکرس علیل

ضلع کے لکشمی پورم، آیاوری پلی اور نگولاورم کے آس پاس اس جنگلی جانور کی نقل وحرکت کی وجہ سے 3 ماہ سے لوگ خوفزدہ ہیں۔

حال ہی میں، مقامی چرواہوں نے آیاواری پلی پنچایت کے قریب ایک شیر کو گھومتے ہوئے دیکھا۔

مقامی افراد نے کہا کہ محکمہ جنگلات کے اہلکار مناسب اقدامات نہیں کر رہے ہیں اور سرحدی علاقوں کے عوام کو چوکس بھی نہیں کیاگیا ہے۔

محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کا ماننا ہے کہ لکشمی پورم اور دیگر علاقوں کو شیروں کے مسکن میں تبدیل کر دیا گیا ہے کیونکہ یہ ایک ایسا علاقہ ہے جہاں خوراک وافر مقدار میں دستیاب ہے۔