مضامین

تاریخ کے جھروکوں سے، ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 26 مئی کو کیا کچھ ہوا تھا

1739۔مغل بادشاہ محمد شاہ کا ایرانی حکمراں نادر شاہ کے ساتھ معاہدہ ہوا۔اس معاہدے کے تحت افغانستان ہندوستان سے الگ ہوا۔

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 26 مئی کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں:۔

متعلقہ خبریں
ایرانی قائد اپوزیشن نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ بنائی
کوہلی کو پیچھے چھوڑنا بہت مشکل ہے:اسٹیو اسمتھ

1739۔مغل بادشاہ محمد شاہ کا ایرانی حکمراں نادر شاہ کے ساتھ معاہدہ ہوا۔اس معاہدے کے تحت افغانستان ہندوستان سے الگ ہوا۔

1822۔ ناروے میں چرچ میں آگ لگ جانے کی وجہ سے 122 افراد ہلاک ہوئے۔

1926۔ لبنان میں آئین نافذ ہوا۔

1946۔ سماجی کارکن اور سیاستداں ارونا رائے کی پیدائش ہوئی۔

1948۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان پہلا تجارتی سمجھوتہ ہوا۔

1957۔ بمبئی میں جنتا بیمہ پالیسی کی شروعات ہوئی۔

1965۔ ڈچ پارلیمنٹ نے ووٹ کے حق سے متعلق بل پاس کیا۔

1972۔ امریکہ نے نیواڈا میں نیوکلیائی تجربہ کیا۔

1983۔ امریکی خلائی ایجنسی (ناسا) نے ایکسوسیٹ شٹل کا تجربہ کیا۔

1983۔ جاپان میں 7.7 شدت کے زلزلے کے سبب 104 لوگوں کی موت ہوئی۔

1986۔ ہندی ادب کے معروف افسانہ نگار، نغمہ نگار، نقاد اور سیاست داں سری کانت ورما کا انتقال ہوا۔

1987۔ سری لنکا نے جافنا میں تمل باغیوں کے خلاف مہم چلائی۔

1989۔ ڈنمارک پارلیمنٹ نے ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی قرار دیا۔

1993۔ مرکزی نے منڈل کمیشن کی سفارشوں کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا۔

1998۔ سائنسداں ایس چندرشیکھر کو نیلس بوہر یونیسکو گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔

1999۔ سوربھ گنگولی اور راہل دراوڑ نے یک روزہ میچوں میں 318 رنوں کی ساجھیداری کرکے عالمی ریکارڈ بنایا۔

1999۔ ہندوستانی خلائی ایجنسی اسرو نے ہندستان، جرمنی اور جنوبی کوریا کے تین سیٹیلائٹ کو کامیابی کے ساتھ مدار میں بھیجا۔

2006۔ انڈونیشیا کے جاوا میں آئے زلزلے کی وجہ سے 5700 سے زائد افراد ہلاک اور تقریبًا دو لاکھ لوگ بے گھر ہو گئے۔

2014۔ بھارتیہ جنتاپارٹی کے لیڈر نریندر مودی نے ہندوستان کے وزیراعظم کے طور پر حلف لیا۔