دہلیسوشیل میڈیا

دہلی میں کار کے بونٹ پر ایک شخص کو گھسیٹنے کا واقعہ

پولیس نے بتایا کہ سڑک پر مارپیٹ کے بعد یہ واقعہ پیش آیا ہوگا لیکن پولیس ٹیمیں تمام پہلوؤں سے اس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہیں۔

نئی دہلی: مغربی دہلی میں ایک شخص کو کار کے بونٹ پر تقریبا آدھا کیلو میٹر تک گھسیٹا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ سڑک پر مارپیٹ کے بعد یہ واقعہ پیش آیا ہوگا لیکن پولیس ٹیمیں تمام پہلوؤں سے اس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہیں۔

پویس کا کہنا ہے کہ ملزم ڈرائیور کی شناخت کرلی گئی ہے اور اس سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔

ایک سینئر پولیس عہدیدار نے بتایا کہ تعزیرات ہند کی دفعہ 279، 323،341 اور 308 کے تحت ایک کیس درج کرلیا گیا ہے۔ اس واقعہ کے ویڈیو سوشل میڈیا پر گشت کررہا ہے۔