مضامین

تاریخ کے جھروکوں سے، 24 نومبر کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا

ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 24 نومبرکے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 24 نومبرکے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔

متعلقہ خبریں
ایرانی قائد اپوزیشن نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ بنائی
کوہلی کو پیچھے چھوڑنا بہت مشکل ہے:اسٹیو اسمتھ

1675۔ سکھوں کے دسویں گرو تیغ بہادر کا انتقال ہوا۔

1859۔ چارلس ڈارون کی ’آن دی اوریزن آف اسپسیز‘کی اشاعت ہوئی۔

1871۔ نیشنل رائفل ایسوسی ایشن (این وائی سی) کی تشکیل عمل میں آئی۔

1926۔ معروف فلوسفر مسٹر اروندو کو مکمل سدھی حاصل ہوئی۔

1944۔ معروف فلم اداکار امول پاریکر کی پیدائش ۔

1955۔ انگلینڈ کے سابق کپتان اور کمنٹیٹر ایان بوتھم کی پیدائش۔

1966۔ سلوواکیہ کے نزدیک بلغاریہ کے ایک طیارہ حادثہ کا شکار ہونے سے 82 مسافروں کی موت۔

1986۔ تملناڈو اسمبلی میں پہلی با ر ایک ساتھ اراکین اسمبلی کو ایوان سے نکالا کیا گیا۔

1988۔ دل بدلو قانون کے تحت پہلی بار لوک سبھا کے رکن لالدو ہوما کو نااہل قرار دیا گیا۔

1989۔ چیکوسلواکیہ میں اس وقت کی کمیونسٹ پارٹی کے پوری قیادت نے ایک ساتھ استعفی دے کر ایک نئے دور کا آغاز کیا۔

1992۔ چین کی گھریلو پرواز حادثہ کا شکار، 141 لوگوں کی موت۔

1999۔ ایتھنس میں ہندستان کی ویٹ لفٹر کنجو رانی نے سلور میڈل حاصل کیا۔

2001۔نیپال میں ماؤ نواز وں کے ساتھ لڑائی میں فوج اور پولیس کے 38جوانوں کی موت ہوگئی۔

2006۔پاکستان اور چین نے ایک آزاد تجارت علاقہ معاہدہ پر دستخط کئے اور اواکس بنانے پر اتفاق را ئے ہوا۔

2007۔ پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف جلاوطنی کے 8 برسوں بعد وطن واپس لوٹے۔