تاریخ کے جھروکوں سے۔21 نومبر کو ماضی میں کیا کچھ ہواتھا
1969 ۔ امریکہ نے نیوادہ میں نیوکلیائی تجربہ کیا۔
نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 21نومبر کے کچھ اہم واقعات اس طرح ہیں۔
1517۔ سکندر لودھی دوئم کا انتقال دہلی میں ہوا تھا۔
1520۔آئرش ریپبلکن آرمی نے 14 برطانوی ایجنٹوں کو گولی مارکر قتل کردیا،تاریخ میں یہ واقعہ پہلے خونریز اتوار‘کے نام مشہور ہے۔
1694۔ فرانسیسی شاعر اور فلسفی والٹئر کی پیدائش ہوئی۔
1794۔ برطانوی کیپٹن نے ہونولولو بندرگاہ کو دریافت کیا۔
1789۔ امریکی آئین کو منظوری ملنے کے ساتھ ہی شمالی کیرولینا ، یونائٹیڈ اسٹیٹس آف امریکہ کی 12 ویں ریاست بنا۔
1808۔ فرانس کے نیپولین بوناپارٹ نے برطانیہ کی ناکہ بندی کی۔
1855۔ سویڈن روس کے خلاف فرانس اور ترکی کے ساتھ اتحاد میں شامل ہوا۔
1871۔ موسیس گالے نے سگار کے لائٹر کا پیٹنٹ کروایا۔
1872۔ معروف راجستھانی شاعر اور مجاہد آزادی کیسری سنگھ بارہٹ کا جنم ہوا۔
1877۔ امریکی موجد تھامس ایڈیسن نے ساوؤنڈ ریکارڈنگ مشین فونوگراف بنالینے کا اعلان کیا۔
1899۔ انڈین نیشنل کانگریس کے لیڈر اور جدید اڑیسہ کے بانیوں میں سے ایک ہرے کرشن مہتاب کا جنم ہوا۔
1906۔ چین نے افیم کی تجارت پر پابندی لگائی۔
1916۔ پرم ویر چکر یافتہ ہندوستانی فوجی نائک یدوناتھ سنگھ کا جنم ہوا۔
1921۔ پرنس آف ویلس ایڈورڈ ہشتم ممبئی پہنچے اور کانگریس نے بھارت بند کا اعلان کیا۔
1933 ۔ امریکہ نے سوویت یونین کو تسلیم کرکے اپنا سفیر بھیجا۔
1938 ۔ چیکوسلواکیہ کا مغربی علاقہ جرمنی میں شامل کیا گیا۔
1947۔ آزادی کے بعد ہندوستان کا پہلا ڈاک ٹکٹ جاری ہوا۔
1956 ۔ اقوام متحدہ نے ہنگری میں سوویت کارروائی کی مخالفت کی۔
1962۔ ہند۔ چین کے درمیان جنگ بندی کا اعلان ہوا۔
1963۔ کیرلا کے تھمبا سے راکٹ داغے جانے کے ساتھ ہی ہندوستانی فضائی پروگرام کی شروعات ہوئی۔
1965۔ اس وقت کی سوویت یونین نے مشرقی قزاخستان میں نیوکلیائی تجربہ کیا
1967 ۔ مصر میں طلبہ کا مظاہرہ تشدد پر آمادہ ہوگیا۔
1969 ۔ امریکہ نے نیوادہ میں نیوکلیائی تجربہ کیا۔
1970 ۔ ہندوستان کے مشہور سائنسداں نوبل انعام یافتہ چندر شیکھر وینکٹ رمن کا انتقال ہوا تھا۔
1973 ۔ 50 برس تک لگاتار ممبر پارلیمنٹ رہنے والے گووند داس کو اعزاز دیا گیا۔
1974۔ آئرش ری پبلکن آرمی کے بم حملوں میں برمنگھم میں 21 افراد مارے گئے ۔
1975۔ دونوں ویتنام کے ادغام کے بارے میں ہنوئی اور ساگون کی حکومتوں نے تیز رفتاری سے کام کرنے کا فیصلہ کیا۔
1976۔ شام کی فوج نے لبنان پر پورا کنٹرول کرلیا۔
1977۔ دنیا کے سب سے بڑے کونارڈ طیارے نے لندن سے نیویارک تک پرواز کی۔
1986۔ وسطی افریقی جمہوریہ نے آئین اختیار کیا۔
1987 ۔ جنوبی کوریا میں صدارتی انتخابات میں تشدد کے خدشے کے پیش نظر انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے۔
1988۔ سوویت خلائی ریسرچ ایجنسی کے سابق سربراہ نے امریکی اور سوویت خلائی شٹل پروگراموں کو زبردست بھول قرار دیا۔
1989۔ برطانوی پارلیمنٹ کی کارروائی پہلی بار ٹیلی ویژن پر دکھائی گئی تھی۔
1990۔ سرد جنگ کے بعد یوروپ کی پہلی سربراہ کانفرنس ختم ہوئی تھی۔
1991۔ جنوبی کوریا نیوکلیائی ہتھیاروں سے پاک قرار دیا گیا۔
1994۔ ناٹو نے کروشیا پر زبردست ہوائی حملہ کیا۔
1995 ۔ اسرائیلی وزیراعظم اتجاک رابن کے قتل کے بعد نگراں وزیراعظم شمعون پیریزنے نئی سرکار کا قائم کی۔
1999۔ چین نے اپنے پہلے بلا پائلٹ طیارے شین زو کا تجربہ کیا۔
2001۔ اقوام متحدہ نے افغانستان میں عبوری انتظامیہ کی تشکیل کی تجویز رکھی۔
2002۔ بلغاریہ، اسٹونیہ، لاتیویا، لتھوانیا، رومانیہ، سلوواکیہ اور سلوینیا کو ناٹو نے تنظیم کا ممبربننے کی دعوت دی۔
2005۔ سری لنکا کے نومنتخب صدر مہندا راج پکشے نے سابق وزیراعظم رتناسری وکرم نائکے کو ملک کا نیا وزیراعظم منتخب کیا۔
2006۔ ہندوستان اور چین نے سول ایٹمی توانائی کے شعبے میں مشترک تعاون کے فروغ کا فیصلہ کیا۔
2007۔ پیپسکو چیئرمین اندرا نوئی کو امریکی انڈین نزنس کاؤنسل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل کیا گیا۔
2009۔ شمال مشرقی چین کے ہیلونگجیانگ صوبے کی ایک کان میں ہونے والے دھماکے میں 108 افراد مارے گئے۔
2012۔ ممبئی دہشت گردانہ حملے کے قصوروار پاکستانی دہشت گرد اجمل عامر قصاب کو پنے کی یرودا جیل میں پھانسی دی گئی۔