تلنگانہ
تلنگانہ میں گرج وچمک کے ساتھ بارش کا امکان
آئندہ 24گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے 16اضلاع میں بعض مقامات پر گرج وچمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔

حیدرآباد: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے 16اضلاع میں بعض مقامات پر گرج وچمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔
محکمہ نے اپنے بلیٹن میں کہا کہ اضلاع عادل آباد، کومرم بھیم آصف آباد، نرمل، کریم نگر، پداپلی، بھدرادری کوتہ گوڑم، کھمم، نلگنڈہ، رنگاریڈی، وقارآباد، محبوب نگر، ناگرکرنول، ونپرتی، نارائن پیٹ اور جوگولامباگدوال میں بارش کاامکان ہے۔