سوشیل میڈیا

ٹک ٹاک اسٹار میگھا ٹھاکر کی 21 سال کی عمر میں اچانک موت

ٹک ٹاک اسٹار میگھا ٹھاکر برامپٹن، اونٹاریو میں اپنے والدین کے ساتھ رہتی تھی۔ وہ خود اعتمادی اور مثبت سوچ کو فروغ دینے کے لئے مشہور تھی۔

نیویارک: ہندوستانی نژاد کینیڈین ٹک ٹاک اسٹار میگھا ٹھاکر کی 21 سال کی عمر میں اچانک اور غیر متوقع طور پر موت واقع ہوگئی۔ میگھا کے والدین نے انسٹا گرام پر اس بات کا انکشاف کیا۔

ٹک ٹاک اسٹار میگھا ٹھاکر برامپٹن، اونٹاریو میں اپنے والدین کے ساتھ رہتی تھی۔ وہ خود اعتمادی اور مثبت سوچ کو فروغ دینے کے لئے مشہور تھی۔ میگھا ٹھاکر کے ٹاک ٹاک پر تقریباً ایک ملین فالوورس تھے جن کے لئے وہ ڈانس ویڈیوز پوسٹ کرتی تھی۔

گذشتہ منگل کو اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں ٹھاکر کے والدین نے اس کے اچانک انتقال کی خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بھاری دل کے ساتھ ہم اپنی زندگی کی روشنی گُل ہوجانے کا اعلان کررہے ہیں۔

https://www.instagram.com/p/Clh-rv3OyYo/

ہماری خوبصورت بیٹی، میگھا ٹھاکر 24 نومبر 2022 کو صبح کے اوقات میں اچانک اور غیر متوقع طور پر انتقال کر گئی۔

اس جذباتی پوسٹ کے کیپشن میں میگھا ٹھاکر کے والدین نے بتایا کہ ان کی بیٹی کیسی شخصیت کی حامل تھی۔ ٹھاکر کی والدہ اور والد نے اپنی 21 سالہ بیٹی کو ایک پراعتماد اور خود مختار نوجوان عورت قرار دیا جو بھرپور خود اعتمادی کے ساتھ زندگی میں آگے بڑھ رہی تھی۔

انہوں نے لکھا کہ وہ ہمیں بہت یاد آئے گی۔

a3w
a3w