حیدرآباد میں ٹپر لاری کی اسکوٹی کو ٹکر، دو کم عمر لڑکوں کی موت، ایک شدید زخمی
تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے کوکٹ پلی پولیس اسٹیشن کی حدود میں اتوار کی علی الصبح ایک تیز رفتار ٹپر لاری نے اسکوٹی کو زور دار ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں دو کم عمر لڑکوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ ایک اور نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے کوکٹ پلی پولیس اسٹیشن کی حدود میں اتوار کی علی الصبح ایک تیز رفتار ٹپر لاری نے اسکوٹی کو زور دار ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں دو کم عمر لڑکوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ ایک اور نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق مہلوکین کی شناخت مہیش (17 سال) اور لکشمی تیجا (17 سال) کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں ایک دوسرے نوجوان کے ساتھ اسکوٹی پر کرکٹ کھیلنے جا رہے تھے کہ اسی دوران ایک ٹپر لاری نے ان کی گاڑی کو تیز رفتاری سے ٹکر مار دی، جس سے دونوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
حادثے میں تیسرا نوجوان شدید زخمی ہوگیا، جسے علاج کے لیے قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
اطلاع ملتے ہی کوکٹ پلی پولیس موقع پر پہنچی اور دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے گاندھی اسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔