تلنگانہ

سابق بی آر ایس رکن اسمبلی پی سدرشن ریڈی کو دل کا دورہ

روہنی ہاسپٹل کے ڈاکٹروں کے مطابق پیڈی سدھرشن ریڈی کی حالت اب مستحکم ہے اور وہ علاج کا مثبت جواب دے رہے ہیں۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ ان کی دل کی دھڑکن بحال ہوگئی ہے اور فی الحال ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ہنمکنڈہ: سابق بی آر ایس رکن اسمبلی پیڈی سدھرشن ریڈی کو شدید تکلیف کے بعد دل کا دورہ پڑا، جس کے باعث انہیں فوری طور پر ہنمکنڈہ کے روہنی ہاسپٹل منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

روہنی ہاسپٹل کے ڈاکٹروں کے مطابق پیڈی سدھرشن ریڈی کی حالت اب مستحکم ہے اور وہ علاج کا مثبت جواب دے رہے ہیں۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ ان کی دل کی دھڑکن بحال ہوگئی ہے اور فی الحال ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ہاسپٹل انتظامیہ نے پیڈی سدھرشن ریڈی کے انتقال سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا ہے۔ ڈاکٹروں نے واضح کیا کہ ان کی موت کی خبر غلط ہے اور وہ زیر علاج ہیں۔

ڈاکٹروں کے مطابق پیڈی سدھرشن ریڈی کی صحت پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور ان کی حالت میں بہتری آ رہی ہے۔