تلنگانہ

مقصد کے حصول کیلئے رکاوٹوں کا مقابلہ کرتے ہوئے آگے بڑھنا چاہیے:وزیرسیتکا

تین دن تک جاری رہنے والے اس کھیلوں کے میلے میں 23 ایکلویہ رہائشی اسکولوں سے تقریباً 1250 طلباء نے بھرپور جذبہ کے ساتھ حصہ لیا۔ مختلف کھیلوں میں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء کو وزیر سیتکانے انعامات تقسیم کئے اور ان کی کاوشوں کو سراہا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی وزیرسیتکا نے کہا ہے کہ مقصد تک پہنچنے کے لئے چاہے کتنی بھی رکاوٹیں کیوں نہ آئیں، ان کا مقابلہ کرتے ہوئے آگے بڑھنا چاہیے۔

متعلقہ خبریں
عنقریب میگا ڈی ایس سی منعقد کرنے ریونت ریڈی کا اعلان، اساتذہ میں احکام تقرر جاری
وزیر اعظم کی تقریر پر سیتا اکا کا شدید ردعمل
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

انہوں نے محبوب آباد ضلع کے پوگلّاپلی ایکلویہ اقامتی اسکول میں منعقدہ ریاستی سطح کے کھیلوں کے اختتامی اجلاس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

تین دن تک جاری رہنے والے اس کھیلوں کے میلے میں 23 ایکلویہ رہائشی اسکولوں سے تقریباً 1250 طلباء نے بھرپور جذبہ کے ساتھ حصہ لیا۔ مختلف کھیلوں میں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء کو وزیر سیتکانے انعامات تقسیم کئے اور ان کی کاوشوں کو سراہا۔

وزیر سیتکانے کہا کہ طلباء کو کھیلوں میں ترجیح دینے کے لئے ریاست میں اسپورٹس یونیورسٹی کے قیام کی کوششیں کی جا رہی ہیں تاکہ نوجوانوں کو کھیلوں میں مزید مواقع فراہم کیے جا سکیں اور ان کی صلاحیتوں کو پروان چڑھایا جا سکے۔