کھیل

اتھلیٹس کو گرمی سے بچانے کیلئے حکومت نے اے سی بھجوا دئیے

فرانس میں جاری پیرس اولمپکس میں شدید گرمی کے پیش نظر ہندوستانی اسپورٹس منسٹری نے اتھلیٹس کیلئے نیا کارنامہ انجام دے ڈالا۔

نئی دہلی: فرانس میں جاری پیرس اولمپکس میں شدید گرمی کے پیش نظر ہندوستانی اسپورٹس منسٹری نے اتھلیٹس کیلئے نیا کارنامہ انجام دے ڈالا۔

متعلقہ خبریں
چین کی بادشاہت کے ساتھ پیرس اولمپکس کا اختتام
میربائی چانو بھی میڈل سے محروم، ہندوستانی اتھلیٹ کو ویٹ لفٹنگ مقابلہ میں شکست
نیرج چوپڑا کے گولڈ میڈل جیتنے پر لاکھوں لوگوں کو مفت ویزا کی پیشکش
ہندوستانی مردوں کی تیر انداز ٹیم کوارٹر فائنل میں ترکی سے ہاری
پیرس اولمپکس: ریلوے ٹریک پر حملے کے بعد ایئرپورٹ پر بم کی اطلاع سے ہلچل مچ گئی

رپورٹ کے مطابق پیرس اولمپکس میں شدید گرمی سے بچانے کیلئے اسپورٹس منسٹری نے اپنے اتھلیٹس کیلئے 40 پورٹیبل ایئر کنڈیشنر (اے سی) بھجوادیئے۔

اولمپکس کمیٹی کے منتظمین تمام کھلاڑیوں کو اے سی فراہم کرنے میں ناکام ہیں جس کے باعث ہندوستان نے اپنے کھلاڑیوں کی صحت اور دیکھ بھال کیلئے فوری طورپر 40 ایئر کنڈیشنز بھجوائے ہیں۔

پیرس میں اس وقت درجہ حرارت 40 ڈگری سنٹی گریڈ سے بھی تجاوز کرچکا ہے جس کے باعث کھلاڑی شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

ہندوستانی اسپورٹس منسٹری کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ فرانسیسی سفارتخانے کے ساتھ بات چیت کے بعد ایئر کنڈیشنر اولمپکس ویلج بھیجے گئے ہیں جہاں تمام ہندوستانی کھلاڑیوں کو فراہم کر دیئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پیرس اولمپکس میں ہندوستان نے اب تک 3 برانز میڈل حاصل کئے ہیں جبکہ دیگر مقابلوں میں بھی ہندوستان کو کئی میڈلز کی تلاش ہے۔ ادھر دوسری جانب روایتی حریف پاکستان کے 7 میں سے 5 کھلاڑیوں کا پیرس اولمپکس میں سفر تمام ہوچکا ہے جبکہ کوئی میڈل بھی پاکستان کے ہاتھ نہیں آیاہے۔

a3w
a3w