ٹالی وڈ کامیڈین علی‘پون کلیان کیخلاف انتخابی مقابلہ کیلئے تیار
علی نے کہاکہ پون کلیان میرے بہترین دوست ہیں لیکن سنیما اورسیاست علحدہ علحدہ جیزیں ہیں۔واضح رہے کہ علی حکومت آندھراپردیش کے مشیر برائے الیکٹرانک میڈیا ہے۔انہوں نے کہاکہ وہ یہ مقابلہ کسی بھی اسمبلی حلقہ سے کرسکتے ہیں۔

امراوتی: تلگوفلموں کے اداکاروکامیڈین علی جو حکومت آندھراپردیش کے مشیربھی ہیں نے کہاکہ اگرچیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی حکم دیں تووہ جناسیناپارٹی لیڈرپون کلیان کے خلاف انتخابی مقابلہ کریں گے۔
تروپتی میں اخباری نمائندو ں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ آئندہ سال منعقد ہونے والے انتخابات میں اگر چیف منسٹر چاہیں تو وہ وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے ٹکٹ پر پون کلیان کے خلاف مقابلہ کریں گے۔
علی نے کہاکہ پون کلیان میرے بہترین دوست ہیں لیکن سنیما اورسیاست علحدہ علحدہ جیزیں ہیں۔واضح رہے کہ علی حکومت آندھراپردیش کے مشیر برائے الیکٹرانک میڈیا ہے۔انہوں نے کہاکہ وہ یہ مقابلہ کسی بھی اسمبلی حلقہ سے کرسکتے ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ 2024کے انتخابات میں وائی ایس آر سی پی پارٹی دوبارہ اقتدار حاصل کرئے گی اور تمام 175حلقوں سے کامیابی حاصل کرے گی۔علی وائی ایس آر سی پی پارٹی میں 2019میں داخلے سے قبل تلگودیشم پارٹی سے وابستہ تھے۔
بتایا جاتاہے کہ علی اپنی پارٹی میں نظراندازکئے جانے سے ناراض تھے اور وہ جناسینا پارٹی میں شمولیت اختیار کرناچاہتے تھے تاہم چیف منسٹر جگن نے گزشتہ سال اکتوبر میں علی کوحکومت کا مشیرمقرر کیا۔