ایشیاء

زہریلی اسموگ۔ پارکس، زو اور اسکول 10 دن کیلئے بند

پاکستان کے مشرقی حصہ میں حکام نے تمام پبلک پارکس‘ زو‘ میوزیم‘ تاریخی مقامات اور کھیل کے میدان 10 دن کے لئے بند کردیئے ہیں کیونکہ ریکارڈ توڑ اسموگ نے صوبہ ئ پنجاب کے 18 اضلاع میں گھٹن کی کیفیت پیدا کردی ہے۔

لاہور (اے پی) پاکستان کے مشرقی حصہ میں حکام نے تمام پبلک پارکس‘ زو‘ میوزیم‘ تاریخی مقامات اور کھیل کے میدان 10 دن کے لئے بند کردیئے ہیں کیونکہ ریکارڈ توڑ اسموگ نے صوبہ ئ پنجاب کے 18 اضلاع میں گھٹن کی کیفیت پیدا کردی ہے۔

متعلقہ خبریں
دہلی میں فضائی آلودگی، اسکول 18 نومبر تک بند رہیں گے
عمران خان کے خلاف غداری کیلئے اُکسانے کا کیس درج
پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف 19 برس بعد تاریخی جیت
پاکستان نے 3 سال بعد ٹسٹ سیریز جیت لی
پاکستانی مقبوضہ کشمیر کو جموں وکشمیر سے جوڑنے کے لئے کام ہو رہا ہے:اشوک کول

ہزاروں لوگ بیمار پڑگئے ہیں۔ لاہور کے شہریوں کی زندگی دوبھر ہوگئی ہے۔ شہر میں گھنٹوں تک اسموگ چھائی رہتی ہے۔ حد ِ نگاہ گھٹ کر 100 میٹر ہوگئی ہے۔ زہریلی اسموگ نے ایک کروڑ 40 لاکھ کی آبادی والے شہر لاہور اور پنجاب کے دیگر حصوں کو گزشتہ ماہ سے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

اس نے حکومت کو اسکول اور دیگر عام مقامات 17 نومبر تک بند کردینے اور پنجاب کے 18 اضلاع بشمول دارالحکومت لاہور میں سرکاری ملازمین کو گھروں تک محدود کردینے پر مجبور کردیا۔ پنجاب کے محکمہ تحفظ ِ ماحولیات کے ترجمان ساجد بشیر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ لوگ گھروں میں رہیں اور غیرضروری سفر نہ کریں۔

جمعہ کے دن لاہور میں ایک عدالت نے حکومت کو حکم دیا کہ تمام مارکٹس کو رات 8 بجے کے بعد بند کردیا جائے۔ شادی خانے رات 10 بجے تک بند ہوجائیں۔ کوئلہ پر کباب بنانے پر پابندی لگ چکی ہے۔

جمعہ کے دن لاہور دنیا کا سب سے زیادہ آلودہ شہر رہا۔ ایر کوالیٹی انڈیکس ریڈنگ 600 سے اوپر چلی گئی جبکہ 300 سے زائد کو صحت کے لئے مضر سمجھا جاتا ہے۔