انٹرٹینمنٹ
سونوسود یتیم بچوں کیلئے اسکول کھولیں گے
سونو سود اس اسکول کے لئے ایک نئی بلڈنگ اور محروم بچوں کو مناسب تعلیم فراہم کریں گے۔ سونو سود کے اس پہل سے کٹیہار ضلع کے ہزاروں بچوں کو اعلی اور اچھی تعلیم ملے گی ۔
ممبئی: بالی ووڈ اداکار سونو سودبہار کے کٹیہار ضلع کے یتیم بچوں کے لئے اسکول کھولیں گے۔ سونو سود نے حال ہی میں بہار کے کٹیہار ے ایک انجینئرسے ملاقات کی ، جس نے اپنی نوکری چھوڑ کر یتیم بچوں کے لئے ایک اسکول شروع کیا اور اس کا نام سونو سود کے نام پر رکھا ۔
سونو سود اس اسکول کے لئے ایک نئی بلڈنگ اور محروم بچوں کو مناسب تعلیم فراہم کریں گے۔ سونو سود کے اس پہل سے کٹیہار ضلع کے ہزاروں بچوں کو اعلی اور اچھی تعلیم ملے گی ۔
سونو سود نے کہا کہ تعلیم تک پہنچ پڑھانا غریبی کا مقابلہ کرنے کے اعلی طریقوں میں سے ایک ہے۔ ہمارا مقصد سماج کے حاشیہ پر رہنے والے بچوں کی تربیت کرنا جس سے ان کے پاس نوکری کے بہترین مواقع ہو۔
انہوں نے کہاکہ اعلی تعلیم ایک ایسی چیز ہے جس پر پر کام کررہے ہیں ۔ دوسرا اہم پہلو نشونمااور ہمہ جہت ترقی ہے۔
a3w