تلنگانہ

وزیر ٹرانسپورٹ نے نئی آر ٹی سی کی80 بسوں کو ہری جھنڈی دکھائی

تلنگانہ کے وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت خواتین کی بہبود کو ترجیح دے گی۔ وزیر موصوف نے شہرحیدرآباد کے این ٹی آر مارگ پر امبیڈکر مجسمہ کے قریب نئی آر ٹی سی کی80 بسوں کو ہری جھنڈی دکھائی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت خواتین کی بہبود کو ترجیح دے گی۔ وزیر موصوف نے شہرحیدرآباد کے این ٹی آر مارگ پر امبیڈکر مجسمہ کے قریب نئی آر ٹی سی کی80 بسوں کو ہری جھنڈی دکھائی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری
اللہ کے رسول ؐ نے سوتیلے بہن بھائیوں کے ساتھ حسن سلوک اور صلہ رحمی کا حکم دیا: مفتی محمد صابر پاشاہ قادری
محفل نعت شہ کونین صلی اللہ علیہ وسلم و منقبت غوث آعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ
محترمہ چاند بی بی معلمہ منڈل پرجاپریشد اپر پرائمری اسکول کوتّہ بستی منڈل جنگاؤں کو کارنامہ حیات ایوارڈ

اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرموصوف نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات کیے گئے ہیں کہ خواتین کو سفر میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ مہالکشمی اسکیم کے تحت خواتین کی جانب سے مفت سفر کی سہولت سے استفادہ سے بڑھتی ہوئی ٹریفک کو کم کرنے کے لیے نئی بسیں خریدی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں آر ٹی سی سے مزید رعایتیں فراہم کی جائیں گی۔نئی بسوں میں 30اکسپریس، 30راجدھانی اے سی اور 20لہاری سلیپر کم سیٹر (نان اے سی) بسیں شامل ہیں۔

تلنگانہ آر ٹی سی نے جاریہ مالی سال 400 کروڑ کی لاگت سے 1050 نئی ڈیزل بسوں کو خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جن میں 400 اکسپریس، 512 پلے ویلگو، 92 لہاری سلیپر کم سیٹر اور 56 اے سی راجدھانی بسیں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ماحولیات سے پاک الکٹرک بسوں کو بھی متعارف کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

حیدرآباد میں 540 سٹی بسوں اور ریاست کے دیگر مقامات پر 500 بسوں کو متعارف کیا جائے گا۔ یہ تمام بسیں مارچ 2024ء تک عوام کے لئے متعارف کردی جائیں گی۔