تلنگانہ
ایس ایس سی امتحانات‘ فیس کی ادائیگی کے شیڈول پر نظرثانی
یہ شیڈول او ایس ایس سی اور ووکیشنل پبلک اگزامنیشن مارچ 2025 کے امتحانات پر بھی لاگو رہے گا۔ ریگولر طلبہ کے لئے تمام مضامین کی فیس 125 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ 3 مضامین تک فیس 110 روپے رہے گی۔
حیدرآباد: ڈائرکٹوریٹ آف گورنمنٹ اگزامنیشن (ڈی جی ای) نے ہفتہ کے روز مارچ 2025 میں منعقد شدنی ایس ایس سی کے سالانہ امتحانات کی فیس ادائیگی کے شیڈول پر نظرثانی کی ہے۔ طلبہ‘ متعلقہ اسکولوں میں 28 نومبر تک فیس داخل کرسکتے ہیں جبکہ قبل ازیں فیس کے ادخال کی آخری تاریخ 18 نومبر مقرر کی گئی تھی۔
50 روپے اور 200 روپے جرمانہ کے ساتھ بالترتیب 10 اور 19 دسمبر تک فیس داخل کی جاسکتی ہے۔ امتحانی فیس‘ 500 روپے جرمانہ کے ساتھ 30 دسمبر تک قبول کی جائے گی۔
یہ شیڈول او ایس ایس سی اور ووکیشنل پبلک اگزامنیشن مارچ 2025 کے امتحانات پر بھی لاگو رہے گا۔ ریگولر طلبہ کے لئے تمام مضامین کی فیس 125 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ 3 مضامین تک فیس 110 روپے رہے گی۔