شمال مشرق

ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی ادریس علی کا انتقال

ادریس علی کورونا سے صحت یاب ہونے کے بعد سے ہی لگاتار بیمار تھے ۔وہ خود سے نہیں چل پارہے تھے ۔انہیں سانس لینے میں بھی تکلیف تھی ۔بیمار ہونے کی وجہ سے وہ اسمبلی کے بجٹ سیشن میں حصہ نہیں لے سکے تھے۔

کلکتہ: ترنمول کانگریس کے ممبر اسمبلی ادریس علی کا آج صبح 2.20منٹ پر ایک پرائیوٹ اسپتال میں انتقال ہوگیا ہے۔ ۔73سالہ ادریس علی ایک طویل عرصےسے بیمار تھے ۔انہوں نے ہوڑہ کے ایک پرائیوٹ اسپتال میں آخری سانس لی۔

متعلقہ خبریں
معروف کوچ مرزا رحمت بیگ کا انتقال
6سال سے کوما میں موجود لڑکے کی موت، والدین کا ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
ماہنامہ آجکل کے سابق مدیر شہباز حسین کا مختصر علالت کے بعد انتقال
متھن چکرورتی کی والدہ شانتی رانی چل بسیں
آسٹریلیا کے کپتان پیاٹ کمنس کی والدہ کا انتقال

ادریس علی کورونا سے صحت یاب ہونے کے بعد سے ہی لگاتار بیمار تھے ۔وہ خود سے نہیں چل پارہے تھے ۔انہیں سانس لینے میں بھی تکلیف تھی ۔بیمار ہونے کی وجہ سے وہ اسمبلی کے بجٹ سیشن میں حصہ نہیں لے سکے تھے۔

انہوں نے اپنی سیاسی سفر کا آغاز کانگریس سے کیا تھا اور اس کے بعد وہ ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی ۔2014میں بشیر ہاٹ لوک سبھا حلقے سے پارلیمنٹ کے انتخاب میں جیت حاصل کی تھی ۔تاہم 2019کے انتخاب میں ترنمول کانگریس نے انہیں دوبارہ ٹکٹ نہیں دیا اور 2021کےاسمبلی انتخاب میں انہیں مرشدآباد کے بھگوان پور اسمبلی حلقے سے جیت حاصل کی تھی ۔

ادریس علی کئی مسلم تنظیموں سے وابستہ تھے ۔2007میں جب ملی اتحاد پریشد کی تشکیل ہوئی تو وہ اس کے سرگرم رکن تھے ۔مغربی بنگال میں تسلیمہ نسرین کی دربدری کے خلاف مہم کے وہ چہرہ تھے۔

ہنگامہ آرائی کی وجہ سے انہیں گرفتار کرلیا گیا اور دوہفتوں تک وہ جیل میں رہے۔اس کے علاوہ بیکری ایسوسی ایشن مغربی بنگال کے جنرل سیکریٹر ی بھی تھے۔