امریکہ و کینیڈا

ٹرمپ کا ایران کے خلاف ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کے امکان یکسر مسترد

امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا کہ وہ کبھی بھی ایٹمی ہتھیار استعمال نہیں کریں گے اور ان کا ماننا ہے کہ کسی کو بھی ایسے ہتھیار استعمال نہیں کرنے چاہئیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوتے تو وہ پورے مشرق وسطیٰ کو تباہ کر دیتا۔

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کے امکان کو یکسر مسترد کرتے ہوئے صحافی کے سوال کو بے ہودہ قرار دے دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
تاریخی ڈیل مکمل، امریکہ اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی
جنگ بندی یا محض دکھاوا، غزہ، لبنان اور ایران میں حملے جاری
امریکہ کا ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ
ایران نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات سے انکار کیا تو اسے ‘بے مثال مسائل’ کا سامنا کرنا پڑے گا: ٹرمپ
ٹرمپ انتظامیہ نے گرین کارڈ حاصل کرنے کا عمل مزید سخت کردیا


امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا کہ وہ کبھی بھی ایٹمی ہتھیار استعمال نہیں کریں گے اور ان کا ماننا ہے کہ کسی کو بھی ایسے ہتھیار استعمال نہیں کرنے چاہئیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوتے تو وہ پورے مشرق وسطیٰ کو تباہ کر دیتا۔


صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ اگر ایران نے نئی ڈیل نہ کی تو امریکی فوج ان سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ وہ کوئی حتمی ٹائم ٹیبل نہیں دے سکتے، لیکن یہ معاملہ جلد ختم ہونے والا ہے۔


صدر کے مطابق ایران کو اس لیے موقع دیا گیا ہے کیونکہ وہ ایک بہتر اور پائیدار ڈیل چاہتے ہیں۔ ڈیل ہونے کی صورت میں آبنائے ہرمز کھل جائے گا، تاہم ڈیل نہ ہونے کی صورت میں ایران میں بقیہ 25 فیصد اہداف کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔


امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ سخت ناکہ بندی کی وجہ سے ایران کے پاس اب تیل ذخیرہ کرنے کی جگہ بھی نہیں بچی۔ انہوں نے شکایت کی کہ ایران کی جانب سے ڈیل میں تاخیر کی جا رہی ہے اور فی الحال یہ واضح نہیں ہو پا رہا کہ ایران میں قیادت کون کر رہا ہے اور مذاکرات کے لیے کس سے رابطہ کیا جائے۔