ٹرمپ نے کی ایران معاہدے کی تصدیق ؛ دستخط تقریب 19 جون کو
ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کہا کہ میں اس کے ذریعے آبنائے ہرمز کو بغیر کسی ٹول کے کھولنے کی مکمل اجازت دیتا ہوں اور ساتھ ہی ساتھ، فوری طور پرامریکہ کی بحری ناکہ بندی کو ختم کرنے کی اجازت دیتا ہوں۔ دنیا کے جہازو، اپنے انجن شروع کرو۔ تیل کو بہنے دو!
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے۔
ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ معاہدہ اب مکمل ہو چکا ہے۔ تمام لوگوں کو مبارک ہو! ایران کے ساتھ معاہدے کے اعلان کے بعد ٹرمپ نے اعلان کیا کہ وہ امریکی بحری ناکہ بندی ہٹانے کی اجازت دے رہے ہیں۔
ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کہا کہ میں اس کے ذریعے آبنائے ہرمز کو بغیر کسی ٹول کے کھولنے کی مکمل اجازت دیتا ہوں اور ساتھ ہی ساتھ، فوری طور پرامریکہ کی بحری ناکہ بندی کو ختم کرنے کی اجازت دیتا ہوں۔ دنیا کے جہازو، اپنے انجن شروع کرو۔ تیل کو بہنے دو!
اس سے قبل پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے اعلان کیا تھا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔ دونوں ممالک لبنان سمیت تمام محاذوں پر فوری اور مستقل جنگ بندی پر متفق ہو گئے ہیں۔ امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدے پر 19 جون کو سوئٹزرلینڈ میں دستخط کیے جائیں گے۔
شریف نے ایکس پر کہا کہ مذاکرات کے بعد، ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ امریکہ اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں فریقوں نے لبنان سمیت تمام محاذوں پر فوجی کارروائیوں کے فوری اور مستقل خاتمے کا اعلان کر دیا ہے۔ سرکاری دستخطی تقریب جمعہ، 19 جون کو سوئٹزرلینڈ میں ہوگی۔