امریکہ و کینیڈا

ٹرمپ کے نمائندہ کی رضا پہلوی سے خصوصی خفیہ ملاقات کا انکشاف-

سٹیو وٹکوف کی رضا پہلوی سے خفیہ ملاقات میں ایران میں ہونے والے مظاہروں سمیت مختلف امور پر بات کی گئی

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نمائندہ اسٹیو وٹکوف نے شاہ ایران کے جلاوطن بیٹے رضا پہلوی سے خصوصی خفیہ ملاقات کی ہے۔

متعلقہ خبریں
پرینکا چوپڑا نے بالی ووڈ چھوڑنے کی وجہ بتاتی
لکھنؤ میں خاتون اور بیٹے پر دو افراد نے ایسڈ ڈال دیا
بیٹے کا قتل : باپ کو عمر قید کی سزا
وسیم اکرم کا بیٹا مکسڈ مارشل آرٹس فائٹر بن گیا

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسٹیو وٹکوف کی رضا پہلوی سے خفیہ ملاقات میں ایران میں ہونے والے مظاہروں سمیت مختلف امور پر بات کی گئی۔رپورٹس کے مطابق ایران میں مظاہروں کے بعد ایرانی حکومت مخالف شخصیت اور ٹرمپ انتظامیہ کے درمیان یہ پہلی اعلیٰ سطحی ملاقات تھی۔

اس سے قبل گزشتہ ہفتے ٹرمپ نے اشارہ دیا تھا کہ وہ پہلوی سے ملنے کا ارادہ نہیں رکھتے، یہ کہتے ہوئے کہ وہ ‘ایک اچھے انسان لگتے ہیں’ لیکن یہ ‘اس وقت مناسب نہیں ہوگا’۔خیال رہے کہ ایران کے آخری بادشاہ کے جلاوطن بیٹے رضا پہلوی نے ایران میں مہنگائی کے خلاف جاری مظاہروں میں شدت لانے کے لیے ملک بھر میں عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ سڑکوں پر نکلیں۔

رضا پہلوی کو پیدائش کے بعد سے ہی اپنے والد (شاہ ایران) کے جانشین کے طور پر دیکھا جا رہا تھا۔ سنہ 1979 میں وہ امریکہ میں لڑاکا طیارہ اُڑانے کی تربیت حاصل کر رہے تھے، جب انقلاب کے دوران اُن کے والد رضا شاہ پہلوی کی بادشاہت کو ختم کر دیا گیا۔

خیال رہے کہ ایران کی حکومت نے دعویٰ کیا کہ دو ہفتوں سے جاری پُرتشدد مظاہروں کا سلسلہ رک گیا ہے اور حالات معمول پر آنے لگے ہیں۔دوسری جانب ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو ایرانی عوام کے مرکزی قاتل قرار دیا ہے۔