تلنگانہ

بی سی ریزرویشن بل کو مسلمانوں کے نام پر روکنے کی کوشش کرنا درست نہیں: پونم پربھاکر

انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی جیت، دراصل شکست سے بچنے کے لیے آنکھوں میں آنسو لیے ہوئی ایک جیت تھی۔ شمالی ہند کی کئی ریاستوں میں بی سی طبقات نے بی جے پی کو مسترد کر دیا اور اگر ریزرویشن میں اضافہ نہ کیا گیا تو آنے والے انتخابات میں بی جے پی کی شکست یقینی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیرٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے کہا ہے کہ مقامی بلدی اداروں میں بی سی طبقات کو42فیصد ریزرویشن دلانے کے لیے وہ آخری دم تک لڑیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ گاندھی جی کے طریقوں پر چلتے ہوئے اپنی مانگوں کو منوائیں گے اور مرکزی وزیر کشن ریڈی جیسے افراد کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

متعلقہ خبریں
ڈبل بیڈروم امکنہ، 10 لاکھ درخواستیں وصول: پونم پربھاکر
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار
یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں محکمہ اقلیتی بہبود کی خدمات کی شاندار ستائش

انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی جیت، دراصل شکست سے بچنے کے لیے آنکھوں میں آنسو لیے ہوئی ایک جیت تھی۔ شمالی ہند کی کئی ریاستوں میں بی سی طبقات نے بی جے پی کو مسترد کر دیا اور اگر ریزرویشن میں اضافہ نہ کیا گیا تو آنے والے انتخابات میں بی جے پی کی شکست یقینی ہے۔

پونم پربھاکر نے دہلی میں میڈیا سے بات کرتے ہویے کشن ریڈی پر تنقید کی ۔انہوں نے کہا

” اب، جب بل قانون بن کر گورنر کی منظوری سے دہلی پہنچا ہے، تب مسلمانوں کے نام پر اس کو روکنے کی کوشش کرنا درست نہیں۔”

انہوں نے کشن ریڈی کو کھلی بحث کے لیے مدعو کرتے ہوئے کہا

"ہماری حکومت کی نیت صاف ہے۔ کاماریڈی ڈیکلریشن سے لے کر جنتر منتر دھرنے تک ہم پوری ذمہ داری سے بی سی طبقات کی حمایت میں کھڑے ہیں۔”