سوشیل میڈیایوروپ

ترکیہ شام زلزلہ: تباہی وبربادی پر فرانسیسی جریدہ کا شرمناک کارٹون

جریدے نے ایک طنزیہ کارٹون میں ترکیہ اور شام میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد متاثرین کا مذاق اڑایا۔نسل پرستانہ خاکوں کے لیے بدنام زمانہ جریدے نے انسانیت سوز خاکے کواپنے ٹوئٹراکاؤنٹ پر کارٹون آف دی ڈے کے طور پرشیئرکیا۔

پیرس: فرانسیسی جریدے چارلی ایبڈو نے طنزیہ کارٹون شائع کرکے ترکیے اور شام میں زلزلے سے تباہی و بربادی کا مذاق اُڑایا ہے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق متنازع خاکے شائع کرنے والے فرانسیسی جریدے چارلی ایبڈو نے تمام حدیں پارکردیں اور انسانیت بھول گیا۔

متعلقہ خبریں
کٹر حریف ترکیہ اور یونانی سفیر گلے لگ گئے
اسرائیل بین الاقوامی عدالت کو بے اعتبار کرنے کی کوشش میں:ترکیہ
لبنان میں مواصلاتی آلات میں دھماکے ناقابل قبول:اقوام متحدہ
ایران کے صدر کے ہیلی کاپٹر کا سگنل سسٹم بند تھا: عبدالقادر اورال اولو
ترکیہ کا فیصلہ فلسطینی عوام کے لئے نہایت اہمیت رکھتا ہے: حماس

جریدے نے ایک طنزیہ کارٹون میں ترکیہ اور شام میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد متاثرین کا مذاق اڑایا۔نسل پرستانہ خاکوں کے لیے بدنام زمانہ جریدے نے انسانیت سوز خاکے کواپنے ٹوئٹراکاؤنٹ پر کارٹون آف دی ڈے کے طور پرشیئرکیا۔

کارٹون میں تباہ شدہ عمارتیں ، الٹی ہوئی کار اور ملبہ دکھاتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا کہ "ترکیہ میں زلزلے،اب ٹینک بھیجنے کی ضرورت نہیں”۔

غیرحساس کارٹون کی اشاعت پر سوشل میڈیا صارفین نے اس پر شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا۔یونانی خاکہ نویس نے طنزومزاح کی آڑ میں دنیا میں نفرت پھیلانے والے اس کارٹون پر منہ توڑ جواب دیا۔ یونانی روزنامہ کیتھی میرینی میں دیمتری ہاندزوپولوس کے بنائے خاکہ کے کیپشن میں لکھا ‘ہم سب ترک ہیں’۔