مشرق وسطیٰ
ترکی کی قومی سلامتی کونسل کا ایران اور امریکہ سے طاقت کا استعمال ترک کرکے مذاکرات کی میز پر واپس آنے کا مطالبہ
ترکی کی قومی سلامتی کونسل نے ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کے نئے دور کے دوران تمام فریقوں سے طاقت کے استعمال سے گریز کرنے اور دیرپا امن کے قیام کے لیے مذاکرات کی میز پر واپس آنے کی اپیل کی ہے۔ یہ بات جمعرات کو ترک صدر رجب طیب اردوان کی صدارت میں ہونے والے اجلاس کے بعد جاری بیان میں کہی گئی۔
انقرہ: ترکی کی قومی سلامتی کونسل نے ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کے نئے دور کے دوران تمام فریقوں سے طاقت کے استعمال سے گریز کرنے اور دیرپا امن کے قیام کے لیے مذاکرات کی میز پر واپس آنے کی اپیل کی ہے۔ یہ بات جمعرات کو ترک صدر رجب طیب اردوان کی صدارت میں ہونے والے اجلاس کے بعد جاری بیان میں کہی گئی۔
بیان میں کہا گیا، ’’اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ ایران اور امریکہ کے درمیان دوبارہ پیدا ہونے والی کشیدگی خطے کے ممالک اور عالمی تجارتی راستوں کے لیے خطرات اور خدشات پیدا کر رہی ہے۔ تمام فریقوں سے طاقت کے استعمال سے گریز کرنے اور دیرپا امن کے قیام کے مقصد سے مذاکرات کی میز پر واپس آنے کی اپیل کی گئی۔‘‘
ترکی کی قومی سلامتی کونسل نے سفارتی حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تمام فریقوں سے تنازع کو مزید پھیلنے سے روکنے کی اپیل کی۔