سوشیل میڈیا

ٹویٹر نے لوگو کو بدل کرایکس کیا

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر کے مالک ایلن مسک کے ایک دن قبل کیے گئے اعلان کے بعد ٹوئٹر نے پیر کو اپنا لوگو نیلے رنگ کے پرندے سے بدل کر سیاہ اور سفید ایکس لوگو میں تبدیل کر دیا۔

واشنگٹن: سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر کے مالک ایلن مسک کے ایک دن قبل کیے گئے اعلان کے بعد ٹوئٹر نے پیر کو اپنا لوگو نیلے رنگ کے پرندے سے بدل کر سیاہ اور سفید ایکس لوگو میں تبدیل کر دیا۔

متعلقہ خبریں
ٹویٹر کے صارفین کی تعداد میں ہر ہفتے اضافہ: مسک
’’میں اکیلا ہی یہ سب کیوں برداشت کروں‘‘، فلم کے سین پر کنگنا رناوت کا مذاق بن گیا
اجیت پوار کی این سی پی کا ایکس ہینڈل ”معطل“

اس سے پہلے دن میں ایک اعلان کے تحت ٹویٹر نے اپنے آفیشل پروفائل کا نام تبدیل کر کے ’ایکس‘ کر دیا جبکہ اپنی پروفائل تصویر کو روایتی نیلے پرندے سے بدل کرکالے رنگ کی پس منظر پر ایک سفید کیپیٹل’ایکس‘ کر دیا۔

امریکی ارب پتی صنعت کار اور ٹوئٹر کے مالک ایلن مسک نے نئے لوگو کے ساتھ کمپنی کے ہیڈ کوارٹر کی تصویر پوسٹ کی۔

اتوار کو مسک نے کہا کہ ایکس کام ڈومین صارفین کو ٹویٹر کے مرکزی صفحہ پر ری ڈائریکٹر کرنا شروع کر دے گا۔ انہوں نے ’ٹویٹر برانڈ اور آہستہ آہستہ تمام پرندوں کو الوداع کہنے‘ کا وعدہ کیا اور کہا کہ وہ ایکس لوگو پرایک متبادل کے طور پر غور کر رہے تھے۔

مسک نے ٹویٹر پر لکھا کہ نیا لوگو’ہم سب میں کمیاں ہیں جو ہمیں منفرد بناتی ہیں‘ کی علامت ہے۔

a3w
a3w