حیدرآباد

ٹمریز سے دو فلور واپس لے لئے جائیں گے، انیس الغرباء میں طلبہ کی تعداد میں اضافہ پر مزید فلور واپس لئے جائیں گے، صدرنشین وقف بورڈ کا کل جماعتی وفد سے وعدہ

صدر مسلم یونائٹیڈ فیڈریشن مولانا حکیم صوفی سید شاہ محمد خیر الدین قادری کے زیر قیادت 30 رکنی کل جماعتی وفد سے اپنا موقف واضح کرتے ہوئے صدرنشین وقف بورڈ نے کہا کہ مکمل عمارت کو ٹمریز کے حوالے کرنا سابقہ حکومت کی سازش تھی اور موجودہ حکومت میں بھی اس اہم موضوع پر توجہ نہیں دی گئی۔

حیدرآباد: ادارہ انیس الغرباء بچاؤ تحریک کے زیر اہتمام 30 جولائی کو ایک کل جماعتی وفد چیئرمین وقف بورڈ سید عظمت اللہ حسینی سے ملاقات کرتے ہوئے ادارہ انیس الغرباء کو ناجائز طریقے سے ٹمریز کو مکمل سات منزلہ عمارت لیز پر دی جانے کے خلاف قریب دو ماہ سے جاری احتجاج کی روشنی میں وقف بورڈ کا موقوف جاننے کے لیے سید عظمت اللہ حسینی سے وضاحت چاہی۔

متعلقہ خبریں
اندرا پارک پر کل جماعتی شعور بیداری پروگرام
انیس الغرباء کے لئے احتجاج اور ہائی کورٹ سے رجوع ہونے کا فیصلہ، کل جماعتی اجلاس میں قرارداد کی منظوری
انیس الغرباء بچاؤ تحریک کے زیر اہتمام کل جماعتی احتجاجی اجلاس
ٹمریز میں داخلے، آن لائن درخواستوں کیلئے اعلامیہ جاری
فرقہ پرستی کے زہر کو انسانیت کے تریاق نے مات دے دی، سید نواز کو بچانے جان قربان کرنے والے اشوک کو ایکس گریشیا جاری کرنے مسلم یونائیٹڈ فیڈریشن کا مطالبہ

صدر مسلم یونائٹڈ فیڈریشن مولانا حکیم صوفی سید شاہ محمد خیر الدین قادری کے زیر قیادت 30  رکنی کل جماعتی وفد سے اپنا موقوف واضح کرتے ہوئے چیئرمین نے کہا کہ مکمل عمارت کو ٹمریز کے حوالے کرنا سابقہ حکومت کی سازش تھی اور موجودہ حکومت میں بھی اس اہم موضوع پر توجہ نہیں دی گئی۔

ادارہ انیس الغرباء بچاؤ تحریک کے زیر اہتمام چلائے جانے والی احتجاجی تحریک نے ادارہ انیس الغرباء کے ساتھ کی گئی نا انصافی کا ازالہ کرنے کے لیے ٹمریز سے فی الوقت تیسری اور چوتھی منزل واپس لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں اس کے علاوہ دوسری منزل مکمل باورچی خانہ پر تمریز کا قبضہ تھا۔

اس منزل پر آدھا حصہ باورچی خانے کا ادارہ انیس الغرباء کے لیے مختص کر دیا گیا ہے چیئرمین عظمت اللہ حسینی نے پر ذورانداز میں وفد سے واضح طور پر  کہا کہ یہ عمارت ادارہ انیس الغرباء کی ملکیت ہے اور رہے گی کہ ٹمریز کو صرف تین سال کے لیے لیز پر دیا گیا ہے لیکن جیسے جیسے ادارہ انیس الغرباء میں طلباء و طالبات کی تعداد بڑھتی جائے گی ویسے ہی تمریز سے ایک ایک منزل واپس لیتے جائیں گے۔

میں نہ صرف وقف بورڈ چیئرمین کی حیثیت سے بلکہ ایک مسلمان ہونے کی حیثیت سے اس بات کا وعدہ کرتا ہوں یتیم بچوں کی حق تلفی ہونے نہیں دوں گا اور منشاء وقف کے مطابق ادارہ انیس الغربہ یتیم ویسیر لڑکے وہ لڑکیوں کا گھر رہے گا اور یہاں سے ان کی مکمل کفالت کے ساتھ تعلیم و تربیت کی مکمل ذمہ داری پوری کی جائے گی۔

لڑکیوں کی شادی تک اور لڑکوں کے لیے خود مکتفی ہونے تک ادارہ انیس الغرباء ان کا مکان رہے گا اور ان کو مکمل سہولتیں دی جائیں گی۔ چیئرمین وقف بورڈ نے مزید کہا کہ گراؤنڈ فلور پر ادارہ انیس الغرباء کا دفتر قائم کر دیا گیا ہے اور 12 رکنی عملے کا بھی تقرر کر دیا گیا ہے۔

2017 سے پہلے ادارہ انیس الغرباء کا جو موقوف اور خدمات تھی وہ اسی طرح جاری و ساری رہیں گے اور  تمام امور وقف بورڈ کی راست نگرانی میں جاری و ساری رہیں گے کل جماعتی وفدنے چیئرمین وقف بورڈ سے یہ مطالبہ کیا کہ وقف بورڈ کی نگرانی میں غیر سیاسی افراد پر مشتمل جو مختلف شعبہ حیات جیسے ڈاکٹر انجینیئر ریسرچ  اسکالراور ملی و سماجی خدمات انجام دینے والے جماعتوں کے ملت کا درد رکھنے والے افراد پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جانی چاہیے جس کو چیئرمین وقف بورڈ نے خوشنودی کا اظہار کرتے ہوئے کمیٹی تشکیل دینے کا بھی وعدہ کیا۔

اس کل جماعتی وفد میں حضرت مولانا سید حامد حسین شطاری صدر سنی علماء بورڈ ڈاکٹر سید آصف عمری جمیعت اہل حدیث میر عنایت علی باقر بھارتیہ مسلم لیڈرس کانفرنس مولانا فرحت اللہ شریف مولانا محمد نور خان سید ایوب پاشاہ قادری آل انڈیا صوفی علماء کونسل سید عزیز بادشاہ سی پی آئی منیر پٹیل تنظیم انصاف اسٹیٹ پریسیڈنٹ محمد عبدالکریم فہیم محمد بن احمد با وزیر مسلم یونائٹڈ فیڈریشن محمد عبدالباسط دکنی قدیم طالب علم ادارہ انیس الغرباء عبدالمطلب محمد خان اعظم خان تنظیم انصاف کے علاوہ ذمہ داران ادار انیس الغرباء بچاؤ تحریک کی کثیر تعداد موجود تھی۔

ایک تا دیڑھ گھنٹہ تفصیلی گفتگو میں چیئرمین وقف بورڈ نے کہا کہ وقتا فوقتا اس وفد سے نمائندگی حاصل کرتے ہوئے ادارہ انیس الغرباء کی عظمت رفتہ کو برقرار رکھا جائے گا میری نیت پر اور میرے وعدے پر کسی کو شک و شبہ نہیں کرنا چاہیے پہلے میں مسلمان ہوں بعد میں سیاسی قائد۔ یتیم بچوں کے ساتھ کوئی بھی مسلمان زیادتی یا ان کی حق تلفی نہیں کر سکتا۔ اگر کوئی اتنے بڑے جرم کا ارتکاب کرتا ہے تو اس کا ایمان شک کے دائرے میں آجائے گا۔

کل جماعتی وقت نے گرین چینل کے ذریعے ہر ماہ پابندی سے اعزازیہ جاری کرنے کے مطالبے پر چیئرمین وفد بورڈ نے ریاست کے آئمہ و موذنین کے اعزازیوں کے اضافے کے تعلق سے کہا کہ فینانس اور چیف منسٹر کے پاس فائل روانہ کی جا چکی ہے جیسے ہی چیف منسٹر کی دستخط ہو جائیں گی آئمہ و موذنین کو پابندی سے ہر ماہ 10 10 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

a3w
a3w