حیدرآباد

دونوں شہروں میں دو گھنٹوں کی شدید بارش، سکندرآباد 136.8 ملی میٹر کے ساتھ سرفہرست

سکندرآباد میں شام 7 بجے تک 136.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جو دونوں شہروں میں سب سے زیادہ ہے۔ کے پی ایچ بی بھی پیچھے نہیں رہا جہاں 102.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ چندا نگر میں 86 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

حیدرآباد: حیدرآباد میں منگل کی شام موسم میں ڈرامائی تبدیلی دیکھنے میں آئی کیونکہ طویل گرمی کی لہر کے پیش نظر شہریوں کو شدید بارش کا انتظار تھا تاکہ گرمی سے تھوڑی راحت مل سکے۔

متعلقہ خبریں
بارش سے متاثرہ لوگوں کی مدد میں بی آر ایس حکومت یکسر ناکام: کانگریس
حیدرآباد میں جاریہ ماہ زائد درجہ حرارت کی پیش قیاسی
آج سے 4دنوں تک بارش کا امکان
تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹے میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان

سکندرآباد میں شام 7 بجے تک 136.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جو دونوں شہروں میں سب سے زیادہ ہے۔ کے پی ایچ بی بھی پیچھے نہیں رہا جہاں 102.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ چندا نگر میں 86 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

شہر کے کئی علاقوں اور محلہ جات میں شدید بارش دیکھی گئی۔ گجولامارام، یوسف گوڑہ، موسیپیٹ، چندا نگر، پٹن چیرو، بالا نگر، جیڈی میٹلہ، قطب اللہ پور، ایل بی نگر، سرور نگر، دلسکھ نگر، جوبلی ہلز اور کاپرا میں بھی کافی بارش کی اطلاع ہے۔

اطلاعات کے مطابق سکندرآباد – 136.8 ملی میٹر، کے پی ایچ پی میں 102.3 ملی میٹر، چندا نگر میں 86  ملی میٹر، یوسف گوڑا میں 82.5 ملی میٹر، لنگم پلی میں 76.8 ملی میٹر، خیریت آباد میں 71.8 ملی میٹر، موسی پیٹ میں 70.5 ملی میٹر، گچی باؤلی میں 63.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔