حیدرآباد
ورنگل۔حیدرآباد ہائی وے پر آر ٹی سی بس خوفناک حادثہ کا شکار، دو ہلاک، 6 زخمی
یہ حادثہ اتوار کی صبح کی اولین ساعتوں میں اُس وقت پیش آیا جب نڈی گونڈا گاؤں کے قریب سڑک پر کھڑی ریت سے بھری لاری سے ورنگل ڈپو کی آر ٹی سی بس پیچھے سے ٹکرا گئی۔
حیدرآباد: ورنگل۔حیدرآباد ہائی وے پر آر ٹی سی بس خوفناک حادثہ کا شکارہوگئی جس میں دو افرادہلاک اوردیگر 6شدید زخمی ہوگئے۔
یہ حادثہ اتوار کی صبح کی اولین ساعتوں میں اُس وقت پیش آیا جب نڈی گونڈا گاؤں کے قریب سڑک پر کھڑی ریت سے بھری لاری سے ورنگل ڈپو کی آر ٹی سی بس پیچھے سے ٹکرا گئی۔
مقامی افراد اور پولیس کے مطابق ریت کی لاری سے بس کے تصادم کے نتیجہ میں دو مسافر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ 6 افراد شدید زخمی ہوئے۔ مہلوکین کی شناخت 75سالہ اوم پرکاش ساکن ڈنڈیگل اور نودیپ سنگھ ساکن بالاسمدرم (ہنمکنڈہ) کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طور پر جنگاوں کے ایریا اسپتال منتقل کیا گیا۔ حادثہ کے بعد سڑک پر کھڑی گاڑیوں کو ہٹاکر ٹریفک بحال کیا گیا، جبکہ بس ڈرائیور پولیس تحویل میں ہے۔