غریب طلبا کی مدد کیلئے وزارت تعلیم میں ایک لیٹر باکس بنایاجائے گا: ممتا بنرجی

چیف منسٹر ممتا بنرجی نے وزیر تعلیم برتیہ باسو کو ایک لیٹر باکس بنانے کا حکم دیا جس میں طلبا اپنے مسائل اورپریشانیوں سے متعلق لکھ کر رکھیں گے حکومت اس کو حل کرنے کی کوشش کرے گی ۔

کلکتہ: چیف منسٹر ممتا بنرجی نے مدھیامک اور بارہویں جماعت میں اچھے نمبرات سے کامیابی حاصل کرنے والے طلبا سے آج وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بسو بنگلہ میلہ میں ملاقات کی اور بہتر مستقبل کےلئے اپنے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے وزیر تعلیم برتیہ باسو کو ایک لیٹر باکس بنانے کا حکم دیا جس میں طلبا اپنے مسائل اورپریشانیوں سے متعلق لکھ کر رکھیں گے حکومت اس کو حل کرنے کی کوشش کرے گی ۔

چیف منسٹر ممتا بنرجی نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں ایک لیٹر باکس بنایا جائے گا، جو لوگ پیسے کی کمی کی وجہ سے تعلیم حاصل نہیں کر پا رہے ہیں، وہ اس باکس میں جا کر اپنا درخواست فارم جمع کرائیں گے۔محکمہ تعلیم اس درخواست کی جانچ کرنے کے بعد ایسے طلبا کی مدد کرے گی

ہر سال کی طرح اس سال بھی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے سیکنڈری، ہائر سیکنڈری، سی بی ایس ای، آئی سی ایس ای اور مدارس کے ہونہار طلبا کو مبارکباد دی۔

آج استقبالیہ تقریب کا آغاز دوپہر ایک بجے بسوا بنگلہ میلہ کے احاطے میں ہوا۔ اس تقریب میں سیکنڈری اسکول کے پہلے 10 ہونہار طلباء کو مبارکباد دینے کے علاوہ ہائیر سیکنڈری اسکول کے پہلے 10 طلباء بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مدرسہ کے طلباء کی موجودگی کے علاوہ ریاست بھر سے آئی سی ایس ای اور سی بی ایس سی پلیس ہولڈر طلباء نے بھی استقبالیہ میں شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ان سے بات چیت کی۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے طلباء کو آنے والے دنوں میں زندگی میں ان کے مقاصد کے بارے میں جاننے کے علاوہ ریاستی حکومت کی طرف سے کیا کیا جا رہا ہے کے بارے میں پیغام دیا۔