جرائم و حادثات

تلنگانہ میں موٹر سائیکل اور ٹپر کی ٹکر میں دو افراد کی موت

تلنگانہ کے حیدرآباد شہر کے رنگا ریڈی ضلع کے حیات نگر کے کنٹلور میں جمعہ کی علی الصبح ایک موٹرسائیکل کی ٹپر سے ٹکر کے سبب باپ بیٹے کی موت ہوگئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے حیدرآباد شہر کے رنگا ریڈی ضلع کے حیات نگر کے کنٹلور میں جمعہ کی علی الصبح ایک موٹرسائیکل کی ٹپر سے ٹکر کے سبب باپ بیٹے کی موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
محبوب نگر: اقلیتی تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لیے چار ماہہ مفت فاؤنڈیشن کورس کی آخری تاریخ میں توسیع
حیدرآباد: "اجالوں کے شجر” کی رسمِ اجرا، خادم رسول عینی کی نعتیہ شاعری کو خراجِ تحسین
محبوب نگر: المدینہ کالج میں ایک اور انجینئرنگ کالج کا اضافہ، حکومت تلنگانہ کی منظوری

سرکاری ذرائع کے مطابق درناک حادثے میں موٹر سائیکل پوری طرح آگ کی زد میں آگئی اور ٹپر کو جزوی نقصان پہنچا۔

مرنے والوں کی شناخت قطب اللہ پور کے کمار (40) اور اس کے بیٹے پردیپ (13) کے طور پر ہوئی ہے جن کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

پولیس نے بتایا کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔