اسرائیلی ڈرون دھماکے میں دو لبنانی فوجی ہلاک
قومی خبر رساں ایجنسی (این این اے) نے جمعہ کو بتایا کہ اسرائیلی ڈرون اس وقت گر کر تباہ ہو گیا جب وہ ایک کھدائی کرنے والی مشین پر دھماکہ خیز بم گرانے کی کوشش کر رہا تھا۔ ایجنسی نے کہا کہ ایمبولینسیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
بیروت: جنوبی لبنان کے شہر نقورہ میں جمعرات کی شب اسرائیلی ڈرون کے گرنے کے بعد اس کی جانچ کررہے دو لبنانی فوجیوں کی موت ہوگئی جبکہ دو دیگر فوجی زخمی ہو گئے۔ یہ اطلاع لبنانی فوج نے دی ہے۔
قومی خبر رساں ایجنسی (این این اے) نے جمعہ کو بتایا کہ اسرائیلی ڈرون اس وقت گر کر تباہ ہو گیا جب وہ ایک کھدائی کرنے والی مشین پر دھماکہ خیز بم گرانے کی کوشش کر رہا تھا۔ ایجنسی نے کہا کہ ایمبولینسیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
لبنان کے صدر جوزف عون نے فوجیوں کی ہلاکت اور دو دیگر کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ لبنانی دفتر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق لبنانی فوج کی جانب سے دریائے لیطانی کے جنوب میں واقع علاقے میں تعیناتی شروع کرنے کے بعد سے یہ چوتھا واقعہ ہے جس میں فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔
حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان امریکہ اور فرانس کی ثالثی میں جنگ بندی کا معاہدہ 27 نومبر 2024 سے نافذ العمل ہے، جس کا مقصد ایک سال سے زائد عرصے سے جاری سرحد پار تنازع کو ختم کرنا ہے۔
معاہدے کے باوجود اسرائیلی افواج لبنان میں کبھی کبھار حملے کرتی ہیں، ان کا دعویٰ ہے کہ ان کا مقصد "حزب اللہ کے خطرات” کو ختم کرنا ہے۔
اس کے علاوہ اسرائیل نے لبنانی سرحد کے ساتھ کئی اہم مقامات پر اپنے فوجیوں کو تعینات کر رکھا ہے، حالانکہ معاہدے میں ان کے مکمل انخلا کی بات کہی گئی ہے۔