حیدرآباد
ٹریفک پولیس کی سڑک پر لگی چھتری میں بیٹھ کر دوافرادنے شراب نوشی کی
اس چھتری میں ملازم پولیس کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے یہ شرابی داخل ہوگئے جنہوں نے اپنے ساتھ لائی ہوئی شراب اس میں بیٹھ کر پی۔
حیدرآباد: ٹریفک پولیس کی جانب سے لگائی گئی چھتری میں بیٹھ کر دوافرادنے شراب نوشی کی۔یہ انوکھا واقعہ شہرحیدرآباد کے مادھاپورمیں پیش آیا اوراس کی ویڈیو سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق مادھاپور کی شلپاکلاویدیکا کے قریب آئی ٹی کاریڈار کی سڑک کے دمیان ٹریفک پولیس کے لئے یہ چھتری بنائی گئی ہے جس میں بیٹھ کر ٹریفک پولیس کے ملازمین ٹریفک کو کنٹرول کرتے ہیں اور ہرے اور لال رنگ والے سگنلس کو ٹریفک کی مناسبت سے کھولتے بند کرتے ہیں۔
اس چھتری میں ملازم پولیس کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے یہ شرابی داخل ہوگئے جنہوں نے اپنے ساتھ لائی ہوئی شراب اس میں بیٹھ کر پی۔کسی نے ان کی اس حرکت کو اپنے سل فون میں قید کرلیا۔اس سلسلہ میں پولیس نے جانچ شروع کردی۔